اہم خبریں

آئی ایم ایف پاکستان کے معاہدے سے پہلے مزید فنڈنگ کی یقین دہانی چاہتا ہے، امریکی جریدہ

واشنگٹن (نیوزڈیسک )امریکی جریدے نے کہاہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی امداد پر معاہدے سے پہلے مزید فنڈنگ کی یقین دہانی چاہتا ہے۔امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہاگیا کہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ معاہدہ کیلئے پاکستان سے جلد ضروری مالیاتی یقین دہانیوں کا خواہاں ہے۔پاکستان کیلئے مقرر فنڈ کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے […]

سونے کی قیمت میں بڑی کمی،2600روپے تولہ سستا ہوگیا

کراچی(نیوزڈیسک)عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں 31 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 2003 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے […]

علی زیدی کو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کو ابراہیم حیدری تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی کی گرفتاری ابراہیم حیدری تھانے میں درج مقدمے میں کی گئی۔علی زیدی کے خلاف مقدمہ شہری فضل الہٰی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما کے […]

سوڈان میں سکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان مسلح جھڑپوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سوڈان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا […]

سعودی عرب پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہشمند

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طویل مدت اور پائیدارسرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمد جواد سہراب ملک کو ملاقات کے دوران کیا۔سعودی سفیر نے اس عزم کااعادہ کیا کہ سعودی […]

ہر معاملے میں مداخلت ہوگی تو اسے عدالتی مارشل لا کہیں گے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (نیوزدیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ہر معاملے میں مداخلت ہوگی تو ہم اسے عدالتی مارشل لا کہیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ قانون منظور کر رہی ہے، ابھی ایکٹ نہیں بنا […]

تحریک انصاف کے رہنماعلی زیدی کراچی سے گرفتار

کراچی (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنمااورسابق وفاقی وزیرعلی زیدی کوگرفتارکرلیاگیا،تحریک انصاف سندھ کے صدر شمیم نقوی نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے رہنمااورسابق وفاقی وزیرعلی زیدی کوگرفتارکرلیاگیا،انہوں نے کہاکہ پولیس نے گرفتاری سے قبل نہ ایف آئی آر دکھائی نہ ہی کچھ بتایا بلکہ جس نے اس گرفتاری کی ویڈیوبنائی پولیس نے اس کا […]

عوام اور وکلا کی بہتری کیلئے قانون سازی کرتے رہیں گے، اعظم نذیر تارڑ

لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عوام اور وکلا کی بہتری کیلئے قانون سازی کرتے رہیں گے۔لاہور میں پنجاب بار کونسل میں تقریب سے خطاب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون سازی صرف اور صرف پارلیمنٹ کی صوابدید ہے، جمعہ کو قومی اسمبلی میں نظرثانی اپیلوں سے […]

کراچی، چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی حالت تشویشناک

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے چڑیا گھر میں موجود ہتھنی نور جہاں کی حالت تشویشناک ہو گئی۔ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب نے کہا کہ اگلے 3 دن ہتھنی کی طبیعت کے حوالے سے اہم ہیں۔کنور ایوب کا کہنا ہے کہ مقامی ڈاکٹرز ہتھنی کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں، ٹیم فورپاز کو ہتھنی کی صحت سے مسلسل […]

عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے، قادر پٹیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف علی زرداری کریں گے۔شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری دوستوں کو مشکلات میں نہیں ڈالتے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو سوائے پھلجھڑیاں چھوڑنے کے […]