اہم خبریں

کیسا انقلاب ہے عمران نیازی ضمانت پارک کے بنکر سے باہر نہیں آسکتا،طلال چوہدری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنما ن لیگ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ کے ذریعے اقتدار پر قبضے کا خواب چکنا چور ہو گا۔طلال چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے فیصلہ کرلیں کہ رونا ہے یا انقلاب لانا ہے، پہلے فیصلہ کرلیں کہ قبل از انقلاب […]

دبئی پولیس کا بھکاریوں کیخلاف آپریشن، 116 گرفتار

دبئی ( نیوزڈیسک)دبئی میں پولیس نے بھیک مانگنے والوں کے خلاف آپریشن کر کے 116 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے دبئی پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار بھکاریوں میں 59 مرد اور 57 خواتین شامل ہیں۔دبئی پولیس کے مطابق سیاحت کے روپ میں کئی خاندان بھیک مانگنے آئے، ایک […]

روینہ ٹنڈن نے بالی وڈ کو اداکاروں کے بچوں کیلئے بے رحم قرار دیدیا

ممبئی (نیوزڈیسک)معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بالی وڈ کو اداکاروں کے بچوں کیلئے بے رحم قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ فلم انڈسٹری فلمی اداکاروں کے بچوں کیلئے ظالم ہے حتیٰ کہ مشہور اداکار والدین بھی اپنے بچوں کیلئے کچھ نہیں کرسکتے، صرف مداح ہی […]

عمران خان سے علمائے کرام کے وفد کی ملاقات،غیر اخلاقی حکومتی مہم کی شدید مذمت

لاہور (نیوزڈیسک) صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ علمائے کرام اور مفتیان عظام پر مشتمل 35 رکنی وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، اس دوران حکمران اتحاد کی جانب سے سیاسی مخالفین کیخلاف گھٹیا اور اخلاقی معیار سے گری ہوئی مہم کی شدید مذمت کی گئی۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف […]

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک، 2 فوجی شہید

راولپنڈی (نیوزڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمیلان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس میں 8 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ دو فوجی بھی شہید ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ […]

وزیراعظم شہبازشریف کا مفتی عبدالشکور کے انتقال پر گہرے ر نج وغم کااظہار

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پرگہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور تمام وابستگان سے اظہار ہمدردی کیا ہے ،ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ مفتی عبدالشکور ایک باعمل عالم اور ایک […]

جمائما گولڈ سمتھ نے لندن میں عمران خان کو ڈھونڈ لیا،ٹویٹ میں دوتصویریں شیئر

لندن (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے پی ٹی آئی کے چیئر مین کو لندن کی موٹروے پر ڈھونڈ لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے دو تصویریں شیئر کیں۔ ان تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے […]

پارلیمنٹ کو سپریم نہ سمجھنا آمرانہ سوچ ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر مملکت اور ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو سپریم نہ سمجھنا آمرانہ سوچ ہے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین سازی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو بے، اللّٰہ تعالیٰ کے بعد سب سے بڑی عدالت عوام کی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا […]

انتخابات کروانے کے عدالتی فیصلے پر عمل کیا جائے، وکلا کانفرنس اعلامیہ

لاہور (نیوزڈیسک)لاہور کے مقامی ہوٹل میں وکلا کی گول میز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے انتخابات کروانے کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے، عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم، وزیر قانون اور وزیرداخلہ پر ذمہ داری ڈالی جائے۔چوہدری اعتزاز احسن نے گول میز کانفرنس […]

دوسرا ٹی 20، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور (نیوزڈیسک)دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خیال رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے کیویز کو 88 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی […]