اہم خبریں

قطر میں عیدالفطر پر شہریوں کو 11 دن کی چھٹیاں مل گئیں

دوحہ (نیوزڈیسک)قطر میں عیدالفطر پر شہریوں کو 11 دن کی چھٹیاں مل گئیں، خلیجی ملک میں عید کی تعطیلات 19 سے 27 اپریل تک ہوں گی۔جمعہ اور ہفتے کو ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے کُل تعطیلات 11 روز کی ہوجائیں گی۔گزشتہ روز حکومت نے وزارتوں، سرکاری ایجنسیوں، عوامی محکموں اور اداروں کیلئے عید تعطیلات […]

ہسپانوی خاتون کی 500 دن تک غار میں تنہا زندگی گزارنے کے بعد واپسی

میڈرڈ(نیوزڈیسک)ایک ہسپانوی خاتون ایتھلیٹ رضاکارانہ طور پر تنہا 500 دن غار میں گزارنے کے بعد واپس آگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون ایتھلیٹ نومبر 2021 میں دنیا سے الگ ہوکر ایک غار میں تنہا رہنے کے لیے چلی گئی تھیں، انہوں نے اس غار میں خود ساختہ جلاوطنی یا تنہائی یا عہد حاضر کی تہذیب […]

سعودی عرب اور ایران کی قربت پر انتہائی خوش ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات خوش آئند ہیں، ہم دو برادر ملکوں کی قربت پر انتہائی خوش ہیں۔وزیراعظم نے مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان خود احتسابی اور دوسروں سے ہمدردی کا پیغام دیتا ہے۔ان کا […]

پاکستان کے ہاتھوں شکست کو جیت میں بدلنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی بالی ووڈ کا استعمال کرنے لگی

بالاکوٹ(نیوزڈیسک)بالا کوٹ میں سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے پر دنیا بھر میں رسوائی اور جگ ہنسائی کے بعد بھی بھارت کو شرم نہ آئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان کے ہاتھوں شکست کو جیت میں بدلنے کے لیے بالی ووڈ کا استعمال کرنے لگی۔ بھارتی وزارتِ دفاع سے پرائیڈ آف انڈیا […]

بھارت، ایوارڈ تقریب میں شریک دھوپ میں بیٹھے 11 افراد ہلاک

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی مودی سرکار کے زیر اہتمام ایوارڈ کی تقریب میں گھنٹوں تپتی دھوپ میں بیٹھنے والے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس واقعہ پر اپوزیشن نے حکومت پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے حکومت کے خلاف مجرمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ممبئی کے نزدیکی ضلع میں […]

اسمبلی اجلاس کیلئے آتے ہوئے 3 وفاقی وزرا کو دھکے پڑے، عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کہاہے کہ اسمبلی کے اجلاس کے لیے آتے ہوئے تین وفاقی وزرا مجھے، شازیہ مری اور عابد بھیو کو دھکے پڑے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ وہ ڈی جی اے ایس ایف تھا اور اس کا […]

عالمی تجارتی تنظیم نے بھارت کے خلاف فیصلہ دے دیا

جنیوا(نیوزڈیسک)ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے ایک پینل نے کہاہے کہ بھارت نے یورپی یونین، جاپان اور تائیوان کے ساتھ آئی ٹی مصنوعات پر درآمدی محصولات کے تنازعہ میں عالمی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔پیر کو جاری ڈبلیو ٹی او پینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ”ہم تجویز کرتے ہیں […]

وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات، مرحوم عبدالشکور کی وفات پر تعزیت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ جا کر ملاقات میں وفاقی وزیر برائے مزہبی امور مفتی عبدالشکور کی وفات پر تعزیت کی، مرحوم کی بلندی درجات اور سوگواران کے لئے صبر جمبل کی دعا کی۔وزیراعظم […]

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں آرمی اورپیراملٹری فورسز میں جھڑپیں جاری

خرطوم (  اے بی این نیوز   )سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں آرمی اورپیراملٹری فورسز میں جھڑپیں جاری،اقوام متحدہ کے 3ملازمین سمیت 60شہری ہلاک،متعددزخمی ،،، سوڈانی فوج کی پیراملٹری فورسز کے ہیڈکوارٹرپرفضائی بمباری ، سوڈانی فوج انسانی بنیادوں پرشہریوں کومحفوظ راستہ دینے پررضامند ، سوڈان کی موجودہ صورتحال پرعرب لیگ کااجلاس، فریقین سے جنگ بندی کیلئے مذاکرات کی […]

غیرملکیوں سے شادی کیلئے اومانی شہریوں کو حکومتی اجازت نامے کی شرط ختم کر دی گئی

اومان ( اے بی ماین نیوز   ) سلطان حیشم بن طارق نے اومانی شہریوں کے غیر ملکیوں سے شادی کرنے کیلئے حکومتی اجازت نامے کی شرط ختم کر دی۔نئے حکم نامے کے مطابق سلطنتِ اومان میں شہریوں کی غیر ملکیوں سے شادی کی قانونی دستاویزات متعلقہ قوانین اور شاہی احکامات کے تحت تیار کی جائیں گی۔شاہی فرمان […]