اہم خبریں

جاپان میں 6اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ،ٹرینوں کی آمدورفت معطل

ٹوکیو(نیوزڈیسک)جاپان میں 6اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل۔حکام نے بتایا کہ جاپان کے مغربی پریفیکچر اشیکاوا میں جمعہ کو دوپہر ٢ اعشاریہ ٤٢ بجے (یو اے ای کے وقت کے مطابق 9.42 بجے) 6اعشاریہ 3 کی شدت کا زلزلہ آیا۔عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے کہا کہ زلزلے کے بعد سونامی […]

لیموں پانی بنا ؤ گرمی میں ٹھنڈ کا احساس پاؤ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لیموں کی سکنجبین تو سب نے ہی پی ہو گئی لیکن یہ لیموں ساری گرمیاں دستیاب نہیں ہوتا آج ہم آپ کو لیموں پانی بنانا سکھائیں جسے آپ 2 مہینوں تک استعمال کرسکیں گے،لیموں کا شربت پیاس کی شدت میں کمی لاتا ہے اور بے چینی کا خاتمہ کرتا ہے شدید […]

زمان پارک جے آئی ٹی کامعاملہ ،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور(نیوز ڈیسک) زمان پارک جے آئی ٹی کامعاملہ ،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔فصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت ہوئی جو جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی ۔ دوران سماعت ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے […]

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کیلئے سرگرم

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کے لیے سرگرم ۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کرنے کی تیاریاں مکمل معروف ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کے ہمراہ خواتین کی نمائندگی کریں گی، دونوں اداکارائیں خواتین کے حوالے سے پراجیکٹ […]

کرکٹ کی تاریخ کا بڑا ریکارڈ شائقین بھی حیران رہ گئے

دوحہ(نیوزڈیسک)کرکٹ کی تاریخ کا بڑا ریکارڈ شائقین بھی حیران رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق کویت میں فرنچائز لیگ کے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ ایک بولر کو ایک اوور میں 46 رنز پڑے ، بلے بازوں نے جم دلائی کرڈالی ، پہلی ہی گیند نو بال ہوئی جس پر چھکا پڑا، اس کے علاوہ 4 بائز کے […]

امریکی ڈاکٹروں نے تاریخ رقم کردی ، ماں کے پیٹ میں موجود بچے کے دماغ کا آپریشن کرڈالا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی ڈاکٹروں نے ماں کے پیٹ میں موجود بچے کے دماغ کا آپریشن کر کے تاریخ رقم کردی۔تفصیلات کے مطابق بچے کے دماغ میں خون کی شریانوں میں خرابی کا مسئلہ تھا جسے کامیاب آپریشن کے بعد درست کردیا گیا ،بچے میں بیماری کی نشاندہی حکمل حمل کے 30 ویں ہفتے میں ہوئی […]

پی آئی اے طیارےکے بھارتی شہرفیروز پور کی حدود میں داخل ہونے کا انکشاف

لاہور(نیوزڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی سی ا ے اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 248 سعودی عرب کے شہر دمام سے لاہورآرہی تھی کہ لاہور میں طوفانی بارش کے باعث پی آئی اے کی پرواز بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوگئی ۔ کپتان نے بھارتی فضائی حدود میں داخلے سے متعلق بھارتی ایوی ایشن […]

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق میں 2 حکومتی ممبران کے درمیان تلخ کلامی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق میں 2 حکومتی ممبران کی آپس میں تلخ کلامی ہو گئی۔رانا قاسم نون کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی استحقاق کا اجلاس ہوا، اس دوران رکن اسمبلی قادر مندوخیل اور اسامہ قادری کی کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی، اسامہ قادری نے […]

پاکستان میں منکی پاکس مرض کی پہلی مشتبہ خاتون مسافر کی کراچی ایئرپورٹ پرآمد

کراچی(نیوزڈیسک)خاتون مسافر غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی کے راستے وسطی افریقہ سے کراچی پہنچی تھیں۔محکمہ صحت سندھ کے اہلکاروں نے مشتبہ خاتون مسافر کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے آئسولیشن سینٹر منتقل کر دیا ۔

نواز شریف کو نکال کرعمران کو لانے کیلئے گٹھ جوڑ کیا گیا تھا، ملک احمد خان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو رنگ سے نکال کرعمران کو لانے کیلئے گٹھ جوڑ کیا گیا تھا، پنجاب میں پہلے انتخابات کرانا ملکی تباہی کی سازش کا حصہ ہے، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ […]