اہم خبریں

بلوچستان اسمبلی میں ساڑھے 600 ارب سے زائد بجٹ پیش کرنے کا امکان

کوئٹہ(نیوزڈیسک) بلوچستان اسمبلی میں ساڑھے 600 ارب سے زائد بجٹ پیش کرنے کا امکان، آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع، وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں دوسرے بجٹ کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں۔ وزارت خزانہ بلوچستان نے تمام صوبائی محکموں سے بجٹ تجاویز طلب کرلی ہیں۔ بجٹ کا حجم ساڑھے چھ […]

کپاس کی امدادی قیمت 8500 روپے مقرر کردی گئی

لاہور(نیوزڈیسک) حکومت نے کپاس کی امدادی قیمت 8500 روپے مقرر کردی،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ،کسانوں کو زرعی مداخل اور آسان قرضے دینے کی تجویز سامنے آگئی ، کپاس کی کاشت کے رقبے کا ٹارگٹ 50 لاکھ ایکٹر ، پیدوار کا ٹارگٹ 82 لاکھ گانٹھ مقرر کردی، نگران وزیراعلیٰ نے […]

پی اے سی کا اجلاس، جسٹس مظاہر علی نقوی کے اثاثوں کی چھان بین کا جائزہ لے گی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جج سپریم کورٹ جسٹس مظاہر علی نقوی کے اثاثوں کی چھان بین کے معاملے کا جائزہ لے گی۔پی اے سی 15 معاملےکی مکمل چھان بین کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔ وفاقی وزیرایاز صادق نے قومی اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھایا تھاکہ جسٹس مظاہر نقوی پر سنگین الزامات […]

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 8 رکنی لارجر بنچ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی ساڑھے 12 بجے سماعت کرے گا،جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید جسٹس […]

پنجاب اسمبلی بحالی کی درخواست خارج، درخواست گزار کو 1 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم

لاہور(نیوزدیسک) پنجاب اسمبلی کی بحالی کیلئے لاہورہائیکورٹ میںدائر درخواست خارج کردی ۔ عدالت نے درخواست گزار پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔جسٹس شاہد کریم نے شہری شرافت علی کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔ وکیل درخواست گزارنے عدالت میں موقف اپنایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بغیر کسی وجہ […]

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے افغان ہم منصب کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ، تجارت بڑھانے پر غور

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے افغان ہم منصب حاجی نورالدین کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، جس میں کسٹم تعاون، بارڈر مینجمنٹ، دو طرفہ تجارت، فارماسیوٹیکل سمیت مختلف دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ آج پیپلزپارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر […]

معروف پاکستانی اداکارہ عزیقہ ڈینئل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عزیقہ ڈینئل نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیاسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر، عزیقہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے اپنے ملک کی خاطر سیاست میں کودنے کا فیصلہ کرلیا […]

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آخری ون ڈے میں شکست دیدی، کیویز کو کلین سوئپ کرنے کا خواب پورا نہ ہو سکا

کراچی(نیوز ڈیسک) کیویز کو کلین سوئپ کرنے کا خواب پورا نہ ہو سکا،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آخری ون ڈے میں شکست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو 300 رنز کا ہدف دیا […]

یواے ای ، محمد الحمادی طاقتور ترین عربوں میں ٹاپ 10 میں شامل، ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

دبئی (نیوزڈیسک) محمد الحمادی ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب ہوگئے ۔محمد الحمادیایمریٹس نیوکلیئر انرجی کارپوریشن کے سی ای او ، ایسوسی ایشن کی سربراہ ہونگے جو جوہری توانائی کے پروگراموں کی ترقی میں معاونت کرتی ہے۔ایمریٹس نیوکلیئر انرجی کارپوریشن (ENEC) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ابراہیم الحمادی کو ورلڈ نیوکلیئر […]

آزادکشمیر کا ایک اور اعزاز،فوزیہ مبشر لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر کونسلر منتخب

لندن(نیوزڈیسک)آزادکشمیر کا ایک اور اعزاز،فوزیہ مبشر لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر کونسلر منتخب ہو گئیں۔ فوزیہ مبشر کا تعلق دھیرکوٹ سے ہے اور مسلم لیگ آزادکشمیر کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر راجہ مبشر آزاد ایڈووکیٹ کی اہلیہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں مقیم سردار سکندر حیات اور راجہ محمد فاروق حیدر کے دست راست […]