اہم خبریں

علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر مقرر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کردیا گیا ،پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے دونوں تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،پرویز خٹک کے مستعفی ہونے کے بعد سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر کا عہدہ خالی تھا،ایئر مارشل ر […]

کوئٹہ، اسٹیورٹ روڈ اور جان محمد روڈ سے ملحقہ گلی میں دھماکہ،ایک شخص زخمی

کوئٹہ (نیوزڈیسک) اسٹیورٹ روڈ اور جان محمد روڈ سے ملحقہ گلی میں دھماکہ ہو گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں فائرنگ،عالم دین مفتی احسان الحق قتل

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں فائرنگ کرکے عالم دین مفتی احسان الحق کو قتل کردیا گیا۔پولیس نے بتایاکہ مفتی احسان الحق کے قاتلوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تین روز قبل یکہ توت میں بھی ایک پیش امام کو قتل کر دیا گیا تھا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پراعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کر دی۔رجسٹرار آفس نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف درخواست میں سکینڈلائز کرنے والی زبان استعمال کی گئی جو ناقابل قبول ہے، […]

عام انتخابات میں غیرملکی مبصرین کی شرکت سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

اسلام آباد (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی سرگرمیوں میں غیر ملکی مبصرین کی شرکت کو سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیا۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں ملکی و غیر ملکی مبصرین سے متعلق پلان تیار کر لیا گیا، الیکشن کمیشن نے مبصرین سے متعلق پلان کی اصولی منظوری دے دی، جس کے […]

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 5جون سے روس کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی روسی حکومت کی خصوصی دعوت پر روس کا دورہ کریں گے،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 5 تا 8 جون روس کا سرکاری دورہ کریں گے، چیئرمین سینیٹ پارلیمانی وفد کے ساتھ 5 جون کو ماسکو پہنچیں گے۔صادق سنجرانی اعلیٰ روسی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، تاریخ میں پہلی بار کسی […]

گورنر سندھ کی وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق سے ملاقات

کراچی، (نیوزڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوارالحق سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان، ممبران اسمبلی میاں عبدالوحید اور پیر مظہر سعید بھی موجود تھے، چیف سیکرٹری ڈاکٹر […]

لاڑکانہ، بلوچستان پولیس کی موبائل الٹ گئی، 1 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

لاڑکانہ (نیوزڈیسک) مری چوک کے قریب بلوچستان پولیس کی موبائل الٹ گئی جس سے ایک اہلکار جان کی بازی ہار گیا اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس نے کہاکہ حادثہ پولیس موبائل کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، ڈیرہ اللہ یار ضلع کے تھانے جھٹ پٹ کے اہلکار سرکاری کام سے کراچی جا رہے تھے جب […]

انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں،والد کی دوبارہ گرفتاری پر مونس الہٰی کا ردعمل آگیا

لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری پر ان کے صاحبزادے مونس الہٰی کا رد عمل سامنے آگیا ،اپنے ٹوئٹر پیغام میں مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ پہلے کرپشن کرپشن کی رٹ لگائی ہوئی تھی،مونس الہٰی نے کہا کہ لاہور کے ایک اور […]

آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی دوبارہ کم بیک کرے گی، مخدوم احمد محمود

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ انتخابی میدان میں جو بھی ہو پیپلز پارٹی بھرپور مقابلہ کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے کبھی ذاتیات پر سیاست نہیں کی، پیپلز پارٹی […]