اہم خبریں

باغ، حلقہ ایل اے 15 کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب

باغ(نیوزذڈیسک)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست ضلع باغ کے حلقہ ایل 15 میں ضمنی انتخابات ہوئے، جس میں اب تک غیر حتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار پہلے نمبر پر ہیں۔ذرائع کے مطابق اب تک 189پولنگ اسٹیشنز میں سے 72 کے نتائج موصول ہوگئے […]

رواں مالی سال 23-2022 میں صحت کے شعبہ پر جی ڈی پی کا 1.4فیصد خرچ کیا گیا ، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )رواں مالی سال 23-2022 میں صحت کے شعبہ پر جی ڈی پی کا 1.4فیصد خرچ کیا گیا ۔ جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں جاری کردہ اقتصادی سروے میں صحت کے شعبہ کے حوالے سے کہا کہ مالی سال 2021 کے ایک فیصد کے مقابلے میں […]

وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان کا آئیسکو ہیڈ آفس کا دورہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) انجینئر خرم دستگیر خان نے جمعرات کو آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں آئیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران، چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر امجد خان، آئیسکو کے سینئر افسران، آئیسکو انجینئرز ایسویسی ایشن(آئی ای اے)اور پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے […]

سونا اور ڈالر خریدنے والوں کیلئے بری خبر

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے تاثر اور آئی ایم ایف کے ڈرامے نے ڈالر کی قیمت نیچے نہیں آنے دی، آج بھی ڈالر کی قیمت 40 سے 50 روپے کم ہوسکتی ہے، بلومبرگ کے ماہرین کہہ رہے ہیں کہ ڈالر 244 روپے کا ہے۔قومی اقتصادی […]

وفاقی کابینہ اجلاس کا وقت اور مقام تبدیل کردیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس کا وقت اور مقام تبدیل کردیا گیا، اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس کل دن 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ 24-2023ء کی تجاویز پیش ہوں گی۔ کابینہ اجلاس […]

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،دوسرا دن ختم، بھارت پر فالو آن کے بادل منڈلانا شروع

لندن (  اے بی این نیوز )ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔ بھارتی ٹیم پر فالو آن کے بادل منڈلانے لگے۔ کھیل ختم ہونے تک آدھی بھارتی ٹیم 151 رنز پر پویلین لوٹ گئی، آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کےلیے مزید 318 رنز درکار ہیں۔ لندن کے دی اوول کرکٹ گراؤنڈ […]

پیپلز پارٹی نے فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ اڑا دی

لاہور( اے بی این نیوز    )پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ اڑا دی۔مسلم لیگ (ن) فیصل آباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم طاہر گجر نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔این اے 109 سے مسلم لیگ (ن) […]

سارہ علی با لی ووڈ میں قدم جمانے کیلئے سر توڑ کوشاں

ممبئی (  اے بی این نیوز   ) وکی کوشل اور سارہ علی کی فلم جو کہ رومانس پر مبنی ہے، ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے فلم باکس آفس پر خاصی کامیاب جا رہی ہے،اور اب تک 34 کروڑ کما چکی ہے، لیکن ایک بات ہے کہ سارہ علی خان کی پرفارمنس اوور ایکٹنگ سے زیادہ کچھ […]

وفاقی حکومت نے سندھ میں 15 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کی منظوری دے دی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )وفاقی حکومت نے سندھ میں 15 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کی منظوری دے دی،منصوبے پر 15 ارب 29 کروڑ 54 لاکھ 89 ہزار روپے خرچ ہونگے،،،،سیکریٹری محکمہ آبپاشی نے چیف انجنیئر سمال ڈیمز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

جناح ہاؤس حملے کی منصوبہ بندی زمان پارک میں کی گئی،حاشر خان کے ہوشربا انکشافات

لاہور ( اے بی این نیوز   )جناح ہاؤس حملے کی منصوبہ بندی زمان پارک میں کی گئی،یاسمین راشد،محمود الرشید اوردیگر پلاننگ میں شامل تھے،پی ٹی آئی انصاف یوتھ ونگ لاہور کے رہنما حاشر خان کے ہوشربا انکشافات،فوج مخالف بیانیے نے ہمیں جلاؤگھیراؤ پراکسایا،فوج نے کسی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔