اہم خبریں

بجٹ کے ایک روز بعد ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان میں بجٹ 24-2023 کے اگلے ہی دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 2050 روپے کی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔گزشتہ روز بجٹ سے قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 50 روپے کمی […]

آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ نہ ہوا تو سارا بجٹ دھرا رہ جائے گا، شیخ رشید

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ نہ ہوا تو سارا بجٹ دھرے کا دھرا رہ جائے گا۔شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 22 ارب ڈالر قرضے کی ادائیگی کیسے ہو گی؟ غریبوں اور تاجروں نے بجٹ مسترد کردیا، بجٹ میں ریونیو […]

سمندری طوفان کا خطرہ، کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ

کراچی(نیوزڈیسک) سمندری طوفان بائپر جوائے کے خطرے کے پیش نظر کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کی شدت برقرار ہے، گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مزید شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔سمندی طوفان کراچی کے جنوب سے 1040 کلو میٹر جبکہ […]

جڑاوں شہروں راولپنڈی ،اسلام آباد میں بارش ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہوائوں کے بعد موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد میں تیزہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی اور اس کے ساتھ تیز بارش ہوتی رہی جس کے بعدموسم خوشگوار ہوگیا اورگرمی سے پریشان […]

ای پاسپورٹ کی سہولت کا آغاز کیا جارہا ہے ، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ای پاسپورٹ کی سہولت کا آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ مختلف شہروں میں واقع نادرا کے 30 دفاتر میں پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے۔اسلام آباد میں پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کے اجرا کے موقع پر […]

بلوچستان کا مالی سال کا بجٹ 16 جون کو پیش کئے جانے کا امکان

کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق مالی سال 24-2023 کے بجٹ کا حجم 700 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 529 ارب 32 کروڑ روپے ہے جبکہ بجٹ کا […]

وزیرمذہبی امورسینیٹرطلحہ محمود کا صحافی امجد صدیقی کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور وسیفران سینیٹر طلحہ محمود نےمصنف امجد صدیقی کی تازہ تصنیف “درد کا سفر” کی تقریب رونمائی میں صاحب کتاب کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی معذوری کو مجبوری بنانے کے بجائے اس کے ذریعے لوگوں کیلئے ہمت اور امید […]

ن لیگ اور پی ٹی آئی نے ڈپٹی میئرکراچی کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈپٹی میئر کراچی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ۔ن لیگ کی جانب سے محمد اکرم اعوان اور تحریک انصاف کی جانب سے ذیشان زیب نے ڈپٹی میئر کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ان کے علاوہ میئر کراچی کے لیے جماعت اسلامی کی […]

لیگی رہنماارباب خضر حیات کا پشاورمیں بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ پر انتباہ

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ارباب خضرحیات نے پشاور میں بجلی و گیس کی ناراوا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر بجلی و گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ کیا گیاتو واپڈا ہاؤس اور گیس دفاتر کو تالے لگانے پر مجبور ہو جائنگے، […]

چیئرمین پی ٹی آئی 9مئی کے ہنگاموں میں 200 فیصد ملوث تھے،خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ 9 مئی کے واقعات کو عام احتجاج نہ سمجھا جائے، اُس روز بغاوت ہوئی جس کے پیچھے اندرونی و بیرونی طاقتیں تھیں۔ جو لوگ گرفتار ہیں وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے آلہ کار تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی […]