اہم خبریں

بلوچستان، بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل، چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب، کونسلز کے لیے 1266 منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

کو ئٹہ (  اے بی این نیوز      )کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ہوگیا ، چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کرلیے گئے ۔بلوچستان کے 35 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ ہوگیا ،ضلع کونسلز کے لیے 1266 منتخب اراکین نے حلف اٹھایا ،جس کے بعد چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے […]

سویڈن واقعہ ناقابل برداشت، آئندہ ایسی حرکت پرکوئی ہم سے گلا نہ کرے، وزیراعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی،ہمیں دنیا کے ہر کو نے میں جاکر اس کی مذمت کرنا ہو گی،سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ سویڈن کی حکومت نے یہ واقعہ کیوں ہو نے دی اگر آج کے بعد […]

شانگلہ میں کھیل میں مصروف بچوں پر پہاڑی تودہ گر گیا، 10 جاں بحق

پشاور ( اے بی این نیوز   )خیبر پختون خوا کے ضلع شانگلہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں مارتونگ کے مقام پر کھیل میں مصروف بچوں پر پہاڑی تودہ گر گیا، اور متعدد بچے تودے تلے دب گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں، اور اب […]

انتخابی اصلاحات سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیں گے، ایاز صادق

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین پارلیمانی کمیٹی انتخابی اصلاحات سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر صرف یہ دیکھنا ہے کہ الیکشن قوانین میں کیا ترامیم کرنا ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے۔ انتخابی […]

نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیما آصف بھٹی بیس کیمپ پہنچ گئے

سکردو(نیوزڈیسک)تین روز سے کلر ماؤنٹین کہلائے جانے والے پہاڑ نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیما آصف بھٹی بیس کیمپ پہنچ گئے۔آصف بھٹی کو آرمی ہیلی کاپٹر سے اسکردو لے جایا جائے گا، اسکردو میں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں اسلام آباد بجھوا دیا جائے گا۔واضح رہے کہ آصف بھٹی تین روز قبل نانگا پربت […]

عالمگیر ترین کی لاش کے قریب سے ملنے والی تحریر سامنے آگئی

لاہور(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی لاش کے قریب سے ملنے والی تحریر سامنے آگئی۔عالمگیر خان نے خط میں اپنے بھائی جہانگیر ترین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں نے بھرپور زندگی گزاری ہے، ڈاکٹروں کے چکر نہیں لگانا چاہتا۔جہانگیر میرے نوکر […]

پی ٹی آئی دور میں ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہوئی، لوڈ شیڈنگ کا واویلا کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم محمد نواز شریف کا احتساب عدالت لاہور میں پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں بری ہونا اس بات کا مظہر ہے کہ پی ٹی آئی دور میں انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، نواز شریف کے […]

ڈیرہ بگٹی، بلدیاتی انتخابات سرفراز پینل کے حمایت یافتہ وڈیرہ غلام نبی شمبانیچیئرمین منتخب

کوئٹہ ( اے بی این نیوز)   بلدیاتی انتخابات کے دوران  سرفراز پینل کے حمایت یافتہ وڈیرہ غلام نبی شمبانی چئیرمین منتخب ہو گئے،میر جمال خان کلپر وائس چئیرمین منتخب ہوئے، دونوں کامیاب امیدواروں کو سینٹر میر سرفراز بگٹی کی حمایت حاصل تھی۔

طوفانی بارشیں،پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں اموات کی تفصیلات جاری کر دیں

لاہور(   اے بی این نیوز  ) پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں بارشوں سے ہونے والی اموات کی تفصیلات جاری کر دیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مجموعی طور پر 17 اموات رپورٹ ہوئیں، لاہور میں 4 اموات، گوجرانوالہ میں 6 […]

پاکستان ترک دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور، 7ویں اجلاس کے جلد انعقاد پر اتفاق

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان اور ترکی دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور 5 جولائی 2023 کو انقرہ میں منعقد ہوا،پاکستان کے سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان اور ترکی کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے اپنے اطراف کی قیادت کی، دونوں فریقوں نے سیاسی تعلقات، تجارت، روابط، دفاع،تعاون کی پوری رینج کا وسیع […]