اہم خبریں

سویڈن کی نیٹو میں شمولیت، کینیڈا نے ترکیہ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

اوٹاوا(نیوزڈیسک) کینیڈا نے سویڈن کو نیٹو میں شامل ہونے کی منظوری دینے کے بعد ترکیہ کے ساتھ ڈرون کے پرزوں پر برآمدی کنٹرول اٹھانے کے لیے بات چیت کا آغاز کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کے ہامی بھرنے پر ایک سال سے تاخیر کے شکار سویڈن کے نیٹو میں شمولیت […]

سعودی عرب،10 روز سے سیوریج لائن میں پھنسی بلی کو بچالیا گیا

ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں 10 روز سے سیوریج پائپ لائن میں پھنسی بلی کو ریسکیو کرلیا گیا جس پر سعودی شہزادی نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سیوریج پائپ میں بلی کے پھنسنے کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا، صارفین نے بلی کے لیے امدادی مہم میں بھی […]

جنوبی امریکا میں شدید گرمی کا49سال پُرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

واشنگٹن (نیوزڈیسک)جنوب مغربی امریکا میں شدید گرمی کا 49 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، امریکا کے کروڑوں شہری اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحرائے صحارا سے آنے والے اینٹی سائیکلون سسٹم سربیرس سے امریکا اور یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے گزشتہ روز اٹلی میں […]

یوکرینی صدر کی محفل میں بھی تنہا کھڑے ہونے کی تصویر وائرل

ویلنیس(نیوزڈیسک)مغربی دنیا کی شہہ پر روس کے ساتھ دست و گریباں ہونے والے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اگرچہ نیٹو کے سربراہی اجلاس میں اتحادیوں کی حمایت حاصل کر لی ہے لیکن اجلاس کے دوران کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر عبرت حاصل کرنے کے لیے کافی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیتھوانیا میں […]

پنجاب کے 7 بڑے ہسپتالوں میں طبی سہولتیں بہتر بنانے کیلئے 5 ارب منظور

لاہور(اے بی این نیوز    )پنجاب کے 7 بڑے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور علاج معالجے کی سہولتیں بہتر بنانے کے پروگرام کے تحت 5 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 20 واں اجلاس ہوا، اجلاس میں بڑے ہسپتالوں میں علاج […]

کرپشن مقدمات سے بچنے کیلئے شہزاد اکبر برطانیہ میں چھپا ہے، حریم شاہ

لندن (اے بی این نیوز    )کرپشن مقدمات سے بچنے کیلئے شہزاد اکبر برطانیہ میں چھپا ہے، ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ شہزاد اکبر نے میری زندگی کو برباد کرنے کے لیے سب کچھ کیا لیکن دیکھو اس کے ساتھ کیا ہوا ہے، ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اس وقت سابق وزیراعظم عمران خان کے […]

فاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام کی منظوری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )وفاقی کابینہ کی قانون ساز کمیٹی نے سمندرپار پاکستانیوں کی جائيدادوں پر قبضے کے کیسز کے جلد فیصلے کیلئے فاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام کی منظوری دے دی۔عدالتوں کا قیام وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں آئے گا۔ذرائع کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹس میں آن لائن شکایت اور […]

اسٹیٹ بینک نے قرض اور سود ادائیگی کی تفصیلات جاری کردیں

کراچی (  اے بی این نیوز  )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومت کی طرف سے قرض اور سود کی ادائیگی کی تفصیلات جاری کردیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے مالی سال 23-2022 کے 9 ماہ میں قرض اور سود پر 15 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی۔حکومت نے مالی سال 23-2022 کے 9 ماہ […]

مردان میں سابق صوبائی وزیرعاطف خان کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

مردان(اے بی این نیوز    )مردان میں سابق صوبائی وزیرعاطف خان کے گھر پر پولیس کا چھاپا،چھاپے کے وقت عاطف خان گھر میں موجود نہیں تھے،پولیس کے مطابق عاطف خان پر 9 اور 10 مئی کو توڑپھوڑ اور جلاو گھیراو کا مقدمہ درج ہے، عاطف خان کے خلاف اینٹی کرپشن تھانہ مردان میں مقدمہ درج ہے ۔