خیبرپختونخوا میں 14 لاکھ سے زائد افراد صحت کارڈ سے مستفید

پشاور(نیوزڈیسک)صحت کارڈ پلس پروگرام میں ضرور خامیاں ہو سکتی ہیں تاہم اس پروگرام کے تحت مفت صحت طبعی سہولیات عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ پلس پروگرام کے حوالے سے تمام شکایات پر انکوائری ہوتی ہے اور اسپتال کے قصور وار ہونے پر پہلی بار انہیں […]
سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں شرکت کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں، لیاقت بلوچ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں شرکت کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس کے بعد کونسل کے صدر ابو الخیر زبیر اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت تمام […]
سنگاپور، وزیرٹرانسپورٹ کرپشن کے الزام میں گرفتار

سنگاپور(نیوزڈیسک)سنگاپور کے وزیر ٹرانسپورٹ کوکرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگا پور کے وزیر ٹرانسپورٹ ایس اسوارن کو کرپشن کے الزام پر انسداد بدعنوانی کے محکمے نے گرفتار کیا تھا۔ اس کیس کے سلسلے میں سنگاپور کے ایک ارب پتی بزنس ٹائیکون بھی تفتیش کی جارہی ہے۔سنگاپور کے کرپٹ پریکٹس […]
ڈیفالٹ سے بچ گئے، 9 ماہ بعد سکھ کا سانس ملا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ کامیابی ہے ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے، ہمیں 9 ماہ بعد سکھ کا سانس ملا ہے۔لاہور میں تاجروں اور صنعت کاروں سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ پوری ٹیم کی محنت سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا پروگرام منظور ہوا۔انہوں نے کہا کہ […]
قدرتی آفات سے نمٹنے کا چیلنج، پاکستان نے آئی ایم ایف کو پلان بتا دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے قدرتی آفات کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اپنا پلان بتا دیا۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو کئی قدرتی آفات کے خطرات کا سامنا ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان ایک ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے۔آئی ایم ایف […]
مہنگائی سے تنگ شہریوں کےلیے چینی اور آٹا مزید مہنگا

لاہور،کراچی(نیوزدیسک)مہنگائی سے تنگ شہریوں کےلیے چینی اور آٹا مزید مہنگا ہوگیا۔ لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں آٹے اور چینی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔لاہورمیں آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 50 روپے مہنگا ہوگیا۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا دو ہزار 900 روپے میں فروخت ہونے لگا۔چیئرمین فلور […]
یورپی یونین پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی

برسلز(نیوزڈیسک)یورپی یونین پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی، جس میں پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق صدر ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن پرتگال قاسم شاہ کی زیر صدارت ”پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد“پروگرام کا انعقاد […]
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عہدے سے مستعفی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوادیا۔اس حوالے سے جہانگیر جدون کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عہدے سے مستعفی ہوا۔بتایا گیا کہ جہانگیر جدون کافی متحرک وکیل […]
پولیس نے پرویز الہٰی کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کی درخواست کردی

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی کیمپ جیل سے رہائی خدشے میں پڑ گئی۔پولیس نے پرویز الہٰی کی نظر بندی کی درخواست کردی، نظر بندی کی درخواست 3 ایم پی او کے تحت کی گئی۔پولیس کا درخواست میں کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالہٰی کو 30 دن کے لیے نظر بندی کیا جائے۔دوسری جانب لاہور کی […]
تحریک انصاف کے سابق اراکین صوبائی اسمبلی احاطہ عدالت سے گرفتار

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور میں 9 مئی کو جلاو گھیراو میں ملوث تحریک انصاف کے دو سابق اراکین صوبائی اسمبلی ضمانت نہ ملنے پر احاطہ عدالت سے گرفتارکرلئے گئے۔پشاور میں نو مئی کو قانون ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں تحریک انصاف کے دو سابق اراکین صوبائی اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج […]