اہم خبریں

مریم نواز لندن روانہ ،شہبازشریف بھی آج جائیں گے،نوازشریف واپسی سے متعلق اہم فیصلہ متوقع

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز لندن روانہ ہوگئیں، شہباز شریف نے بھی ،اچانک لندن واپسی کا پروگرام بنالیا ہے، آج لندن واپس روانہ ہوں گے،نوازشریف کو اہم پیغام پہنچانے کیلئے شہبازشریف اور مریم نوازلندن روانہ ہو گئے ۔کل اہم ملاقاتیں متوقع، واپسی کی تاریخ اور الیکشن سے متعلق […]

ن لیگ کے کچھ لوگ اب بھی نگراں کابینہ میں شامل ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق کابینہ میں شامل کچھ ارکان اب بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہیں، نجی ٹی وی سے بات چیت میں شیری رحمان نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے اب تک سرکاری گھر خالی نہیں کئے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا کوئی […]

ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، نگراں وزیراعظم

نیویارک(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ 2030 تک پاکستان 60 فیصد متبادل توانائی کے ذرائع استعمال کرے گا۔بدھ کو نیویارک میں قائم اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا […]

فرنچائزز کے اصرار پر پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اہم اجلاس طلب

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) گورننگ کونسل کا اہم اجلاس 25 ستمبربروزپیر کو طلب کرلیا گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پی ایس ایل فرنچائز آنرز ایونٹ کے معاملات سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے نالاں ہیں جبکہ پی ایس ایل 8 کا حساب کتاب بھی نہ دیے جانے […]

پی ٹی آئی کو الیکشن سے دوررکھنے کی کوششیں ہورہی ہیں،حامد خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے بانی رہنماءحامد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہےکہ ایک سیاسی جماعت کا رستہ ہر طرح سے روکا جا رہا ہے اور اس جماعت کے لیڈر کو جو ریلیف ملتا ہے اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے […]

نیب میں نواز شریف، زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیب نے نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال کرتے ہوئے احتساب عدالت اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 80 کیسز کھولنے کا فیصلہ کیا ۔ […]

ثمر بلور کی 1 کروڑ سے زائد مالیت کی انگوٹھی چوری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رہنما ثمر ہارون بلور کی قیمتی انگوٹھی چوری ہوگئی، جس کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رہنما ثمر ہارون بلور کی قیمتی انگوٹھی چوری ہوگئی، جس کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔ثمر ہارون […]

پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے حکمتِ عملی تشکیل دے دی

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےپارٹی قیادت کو انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کر دی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے حکمتِ عملی تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق پی پی وسطی اور جنوبی پنجاب میں کنونشن کے ذریعے الیکشن مہم کا […]

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ٹریفک حادثہ، 4 پاکستانی شہری جاں بحق

ریاض (نیوزڈیسک)ریاض میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں چار پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے،جاں بحق چاروں افراد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوکاڑہ کے گاؤں چودہ جی ڈی رضا آباد کا رہائشی خاندان روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب مقیم تھا، اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے بائیو میٹرک کرانے جا رہے تھے […]

جے سالک کا سر پر مٹی ڈال کردھرتی ماں سے والہانہ محبت کا اظہار

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینیر، انسانی حقوق کے علمبردار سابق وفاقی وزیر جے سالک نے پاکستانی معاشرے کے ہر مکتبہ فکر میں بڑھتے ہوئے جھوٹ اور دھوکہ دہی کیخلاف اور اسکے خاتمے اور دھرتی ماں سے محبت کیلئے پمز ہسپتال کے مین گیٹ کے باہرسر میں مٹی ڈال کراپنی والہانہ محبت کا […]