سعودی عرب میں نور آرون نامی روبوٹس مشہور ،ہسپتالوں میں کام سنبھال لیا

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی ہسپتالوں میں اب جدید تیرین روبوٹ انسانوں کا کام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق کنگ فیصل اسپیشل ہسپتال میں نور آرون نامی روبوٹس مریضوں کی تیمارداری اور ان کے ساتھ آنے والے لوگوں کا خیال رکھنے کی خدمات فراہم کریں گے،ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جدید روبوٹس کا استعمال دراصل صارفین […]
خیبرپختونخوا ، شدید بارش،نوشہرہ میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

نوشہرہ(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں شدید بارش،نوشہرہ میں مکان کی چھت گر گئی ،2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔ واضح رہے کے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق یہ بارش کا سلسلہ 3 روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ گزشتہ روز لاہور ،شیخوہ پورہ سیاسلکوٹ […]
گلگت ،بارش سے طغیانی،دو سیاح نالے میں گر کر جاں بحق

گلگت (نیوز ڈیسک) گلگت میں دو سیاح نالے میں گر کر جاں بحق ہو گئے ،مرنے والوں کا تعلق فصیل آباد اور کراچی سے تھا یہ افسوسناک واقعہ نلتر بالا کے قریب واقع ہوا،ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو نکلوا کر اسپتال منتقل کردیا۔
کراچی،ماں کے ڈانٹنے پر 11سالہ بچے نے خودکشی کرلی

کراچی(نیوزڈیسک) شہر قائد میں ماں کے کھیلنے سے روکنے پر گیارہ سالہ بچے نے خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 10 الفلاحی مسجد کے قریب گھر میں 11 سالہ حماد نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ ماں کے روکنے اور پابند کرنے پر بچے نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کر لی۔
سری لنکن کپتان داسن شناکا انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہرہوگئے

نئی دہلی (نیوڈیسک)سری لنکا کے کپتان داسن شناکا ورلڈ کپ سے آؤٹ ہوگئے۔داسن شناکا کی جگہ چمیکا کرونا روتنے کو سری لنکن ٹیم میں شامل کرلیا گیا، داسن شناکا پاکستان کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے،ٹیم کی قیادت کوسال میندس کو سونپے جانے کا امکان ہے
جماعت اسلامی کا کل سے اسرائیل کیخلاف بڑے احتجاج کا اعلان

کراچی(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی نے کل کراچی میں شارع فیصل پر اسرائیل کےخلاف بڑے احتجاج کا اعلان کردیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سٹی کورٹ میں وکلا سے ملاقات کی اور انھیں اسرائیل کےخلاف مارچ کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین مارچ کراچی کے شہریوں کا ہے، جماعت اسلامی صرف میزبان ہے۔
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ ،6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(نیوزڈیسک)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 6 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عبدالحکیم شہید ہوگئے، دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع میرعلی میں سیکیورٹی […]
فلسطین کے شانہ بشانہ لڑنا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

پشاور(نیوزڈیسک)سربراہ جمعیت علماء اسلام(ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا اجازت دے ہم فلسطین کے شانہ بشانہ لڑنا چاہتے ہیں۔پاکستان آئینی طور پر اسلامی ہے لیکن عملی طور پر سیکولر ملک بن چکا ہے،پشاور میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ کشیدگی […]
نگراں وزیراعظم منگل کو 2 روزہ دورے پر چین جائینگے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑچینی صدرکی دعوت پر 17 اکتوبر کو 2 روزہ دورے پر چین جائیں گے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ صدر شی جن پنگ اور سینئر چینی رہنماؤں کے علاوہ فورم میں شرکت کرنے والے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
شکار پور میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ، 5 افراد جاں بحق

شکارپور(نیوزڈیسک)شکار پور میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کچے کےعلاقے میں 2 گروپس میں زمین کے تنازع کی وجہ سے پیش آیا۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔