اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کافیصلہ آج ہوگا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ مقبوضہ کشمیر کے خصوصی آرٹیکل 370 کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنائے گی،5 رکنی بینچ نے اگست اور ستمبر کے دوران کیس کی سماعتوں کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ واضح رہے کہ مودی سرکار نے 5اگست 2019میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے ملک کے آئین کی شق 370 […]

مذاکرات کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کورہا نہیں کرایاجاسکتا،ابوعبیدہ

غزہ (نیوزڈیسک)حماس کی تنظیم القسام بریگیڈکے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا کہ مذاکرات کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کورہا نہیں کرایاجاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل فوجی طاقت سے یرغمالیوں کو رہا نہیں کراسکتا، اب تک ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے ،اسرائیلیوں کی ہلاکت فوجی طاقت کے […]

عام انتخابات، پیپلزپارٹی اعلیٰ سطحی وفد آج الیکشن کمشنر سے ملاقات کریگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عام انتخابات پیپلزپارٹی اعلیٰ سطحی وفد آج الیکشن کمشنر سے ملاقات کریگا ۔ اس وفد میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہوگی یہ وفد عام انتخابات سمیت دیگر امور پر پارٹی کے مؤقف سے الیکشن کمشنر کو آگاہ کرے گااس اعلیٰ سطحی وفد میں سندھ سے سینیٹر تاج حیدر، سعید غنی، ناصر […]

حماس ہتھیارڈال دے تو جنگ ختم ہو سکتی ہے،امریکا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ حماس تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرکے ہتھیارڈال دے تو جنگ کل ختم ہو سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا اسرائیل کو اپنے دفاع کے لیے ہتھیار فراہم کر رہے ہیں ، اسے حماس سے خطرہ ہے، […]

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی بائیڈن حکومت پر سخت تنقید

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے جوبائیڈن حکومت پر سخت تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو نہیں کرنی چاہیے تھی۔ اس قرارداد میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا،فلسطینی اس وقت خوفناک صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، امریکا کو […]

بلاول کوزرداری سنجیدہ نہیں لیتے، ہم کیوں لیں؟ جاوید لطیف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی باتوں کو اُن کے والد آصف زرداری سنجیدہ نہیں لیتے تو ہم کیوں لیں؟حساس تنصیبات پر حملے کرنے والی جماعت لیول پلینگ فیلڈ کا حق نہیں رکھتی۔ جو کوئی بھی عام انتخابات میں تاخیر کا ابہام […]

ملک اجاڑنے والا آج جیل میں بیٹھا ہے، احسن اقبال

ظفروال(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ ملک کو اجاڑنے والا آج اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہوا ہے، ملک اناڑی کے حوالے کرنے کا انجام سب نے دیکھ لیا۔ مشرف دور میں ہم پر مقدمات کی بھرمار کر دی گئی،ہم نے ہمت اور حوصلہ نہیں چھوڑا، مسلم لیگ ن کا […]

شیروں کا شکاری آصف زرداری لاہور میں بیٹھا ہوا ہے،قادرپٹیل

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہاہے کہ میاں صاحب کبھی اِدھر دیکھتے ہیں اور کبھی اُدھر دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں مجھے کیوں بلایا۔شیروں کا شکاری آصف زرداری آج کل لاہور میں بیٹھا ہوا ہے۔ سندھ میں جام صادق علی جیسا وزیر اعلیٰ رکھا گیا جس نے گلی گلی […]

طاقت کے زورپرکسی کو سیاست سے باہر نہیں کیاجاسکتا،قمرزمان کائرہ

منڈی بہائوالدین(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو لندن روانگی کے وقت سے ہی فیور دیا جا رہا ہے۔ پی پی سمیت کئی لوگوں کا شکوہ ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔پی ٹی آئی […]

مذہب کے نام پر فتنہ اور فساد پھیلانے کا زمانہ گزر چکا،وقارمہدی

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ آمروں کی تابعداری کی ہے۔ ضیاء آمریت میں جماعت اسلامی نے تعلیمی اداروں کو مقتل گاہ بنایا۔ اب مذہب کے نام پر فتنہ اور فساد پھیلانے کا زمانہ گزر چکا۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام […]