پاکستان کے اورہمارے مشترکہ خطرات و مفادات ہیں،ایران

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایران اور پاکستان دو برادر، دوست اور ہمسایہ ممالک ہیںپاکستان میں ایرانی سفیررضا امیری مقدم کا ٹویٹ،انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ دونوں ممالک نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا،ہمارے مشترکہ خطرات اور مشترکہ مفادات ہیں،دوطرفہ تعلقات کسی وقفہ اور تاخیر کو برداشت نہیں کرتے۔
تحریک انصاف کے67بلدیاتی نمائندوں کی ترین کی پارٹی میں شمولیت

ملتان(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ عمران خان کے حالات میری وجہ سے خراب نہیں ہوئے بلکہ جب مجھ پر ذاتی حملے ہوئے تو میں الگ ھو گیا تھا۔ملتان میں سابق ایم پی اے نواب ظہیر الدین علیزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر خان […]
غزہ میں یونیورسٹی تباہ کرنیکی مبینہ ویڈیوجاری،امریکانے وضاحت مانگ لی

مقبوضہ غزہ(نیوزڈیسک)غزہ میں یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد امریکا نے اسرائیل سے وضاحت مانگ لی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں فلسطینی یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس کو دھماکے سے اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو پر امریکا نے […]
انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

کراچی ( اے بی این نیوز )انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا پو گیا،انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے کی کمی سے 279 روپے 90 پیسے کا ہوگی،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا۔
لگتا ہے نواز شریف انتخابی منشور لندن بھول آئے ہیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کی طرح انتخابی منشور بھی لندن میں بھول آئے۔ بلاول بھٹو آئے گا روزگار لائے گا عوام کا مقبول ترین نعرہ بن چکا ہے۔اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا […]
ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ

اسولام آباد ( اے بی این نیوز )ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ ، قیمت میں فی کلو 10 روپےکا مزید اضافہ کر دیا گیا ،گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 120 کمرشل سلنڈر کی قیمت 450 روپے کا بلاجوز اضافہ،،ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق سرکاری قیمت 256 روپے مقرر ہے ، مافیا320 سے 330 […]
پی ٹی آئی کا کل دوسرا ورچوئل جلسہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کاکل دوسرا ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان، شام 7بجے ہونے والے ورچوئل جلسے سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب سمیت دیگر خطاب کریں گے،پارٹی ذرائع کے مطابق عوام ورچوئل جلسے میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے شریک ہو […]
مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، مزید 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، گزشتہ ہفتے کے دوران مزید 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں۔سالِ نو کے تیسرے ہفتے کے دوران بھی ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھنے کا رجحان مسلسل جاری ہے۔ جنوری کے تیسرے ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی شرح […]
حوثیوں کا چینی اور روسی جہازوں کو محفوظ راستہ دینے کا وعدہ

صنعا(نیوزڈیسک)یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں نے روس اور چین سے وعدہ کیا ہے کہ ان کے تجارتی جہازوں کو بحیرہ احمر میں نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی ملیشیا کے رہنما محمد البخیتی نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ جو ممالک اسرائیل یا کسی اور متنازع […]
نگران وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نگران وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا،اجلاس میں عسکری قیادت ،حساس اداروں کے سربراہان ،وفاقی وزرا شریک ہیں،آرمی چیف جنرل عاصم منیر ،چیئرمین جوانئٹ چیف آف سٹاف کمیٹی بھی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک ہیں۔