روس کا ماسکو کانسرٹ کے تمام حملہ آوروں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ

ماسکو(نیوزڈیسک)روسی صدر ویلادیمیر پوتن نے کہاہے کہ ماسکو کانسرٹ کے تمام حملہ آوروں کو تلاش کر کے پکڑ لیا ہے، حملہ آوروں نے حملے کے بعد یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی۔ روسی صدر ویلادیمیر پوتن نے کل ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے […]
روس نے یوکرین کے علاقے ڈونیٹسک کے گاؤں پر قبضہ کر لیا

ماسکو(نیوزڈیسک)روس نے یوکرین کے علاقے ڈونیٹسک کے گاؤں پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرین کے علاقے ڈونیٹسک کے گاؤں پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوج نے ڈونیٹسک کے گاؤں کریسنوائے پر قبضہ کرلیا ہے۔ مزیدپڑھیں:جنوبی وزیرستان میں […]
نواز شریف طویل عرصے بعد بند پڑی حدیبیہ پیپر ملز پہنچ گئے

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے عرصہ دراز سے بند حدیبیہ پیپر ملز اور رمضان شوگر ملز کا دورہ کیا اور ان کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے عرصہ دراز سے بند حدیبیہ پیپر ملز اور […]
ترکیہ ،پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
انقرہ (نیوزڈیسک)انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے معزز مہمانوں اور پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی میں قومی ترانے کی دھن پر پاکستانی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے […]
پشاور، تھانا شاہ پور میں زیرحراست ملزم کی مبینہ خودکشی

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور کے تھانا شاہ پور میں زیر حراست ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو آج دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر حوالات میں بند کیا گیا، ملزم نے حوالات کے واش رومز میں تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ لیا۔ مزیدپڑھیں:ایس ایچ او کے مبینہ تشدد […]
جنوبی وزیرستان میں پولیس اور ایف سی آمنے سامنے

جنوبی وزیرستان(نیوزڈیسک)جنوبی وزیرستان میں پولیس اور فرنٹئیر کور (ایف سی) آمنے سامنے آگئی، لوئر وزیرستان میں پولیس نے ایف سی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تمام پولیس اسٹیشن اور چوکیاں بند کردیں۔ نجیٹی وی کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ایف سی نے پولیس اہلکاروں سے گزشتہ روز نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑی تھیں جو پولیس […]
مکہ مکرمہ کے باشندوں سے شہر کی دیگر مساجد میں عبادت کی اپیل

مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک)سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ کے باشندوں سے کہا ہے کہ وہ شہر کی دیگر مساجد میں نماز ادا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکیوں کے لیے مسجدالحرام میں عبادت کرنا آسان ہو۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ مقامی باشندوں کی آمد سے مسجدالحرام میں رش زیادہ ہو جاتا ہے جس کے […]
ایس ایچ او کے مبینہ تشدد سے شہری قوت گویائی سے محروم ہوگیا

لاہور(نیوزڈیسک)لاہورمیں ایس ایچ او نے شہری کو تھانے بلا کر اس کے بیٹے کے سامنے اس پر تشدد کیا، جس سے مبینہ طور پر شہری کی قوت گویائی ختم ہوگئی۔ لاہور کے تھانے مصطفیٰ آباد کے ایس ایچ او نے شہری پر تشدد کیا جس کے باعث وہ شدید متاثر ہوا۔ لواحقین کی جانب سے […]
چاروں صوبوں کے گورنر ہاؤس میں سول اعزاز دینے کی تقریبات کا انعقاد

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کے گورنر ہاؤس میں یومِ پاکستان کی تقریب کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو اعلیٰ سول اعزازات سے نوازا گیا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے اعزازات دیے۔ اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ عروبہ بلال حسین گیلانی، انجینیرنگ میں خدمات پر ڈاکٹر حماد عمر کو […]
صدرِ مملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کیلئے اعزازات کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدرِ مملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کیلئے اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج کے 598 افسران و جوانوں کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے، ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ […]