اہم خبریں

پیمرا نے ٹی وی چینلز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پیمرا نے زیر سماعت کیسز کی خبروں پر پابندی سے متعلق ترمیم کر کے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جو ہدایات دی گئیں ہیں ان کے تحت ٹی وی چینلز عدالتی سماعت پر اثر انداز ہونے والی خبریں نہ چلائیں ۔ مزید پڑھیں :کیا متحدہ […]

کیا متحدہ عرب امارات نے پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے ویزوں پر نئی پابندی لگا دی؟

متحدہ عرب امارات (  اے بی این نیوز    )کیا متحدہ عرب امارات نے پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے ویزوں پر نئی پابندی لگا دی؟ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ دبئی نے 42 سال سے کم عمر کے اکیلے پاکستانی مردوں کو ویزا جاری کرنا بند کر دیا ہے۔ ان دعوؤں نے ممکنہ […]

سعودی عرب میں پاکستانی نرسوں کے اسکینڈل میں ملوث تین ملزمان گرفتار

ریاض ( زبیر قصوری    )ایف آئی اے نے سعودی عرب میں پاکستانی نرسوں کے اسکینڈل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سعودی عرب میں نرسنگ کی جعلی بھرتیوں کے اسکینڈل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ […]

رئوف حسن پر کتنے لوگوں نے حملہ کیا،کیسے فرار ہو ئے، سب پتہ چل گیا،تیز دھار آلہ بھی بر آمد

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پی ٹی آئی راہنما رئوف حسن نے کہا کہ میں پروگرام کے بعد گاڑی کی طرف جا رہا تھا تو چار افراد نے حملہ کردیا۔ بلیڈ جیسے کسی تیز دھار آلے سے میرے منہ پر کٹ لگا ہے۔ وہاں لوگوں کے جمع ہونے سے حملہ آور فرار ہو گئے۔ […]

حجاج کیلئے سعودی حکومت کی جاری اصلاحات مثالی ہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور

جدہ( اے بی این نیوز        )وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور حج 2024 کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عطاء الرحمٰن اور ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو بھی شامل تھے۔ […]

نیٹ میٹرنگ بند نہیں کر رہے، سولر پینل سستے ہو گئے،اویس لغاری

وفا قی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر پینل کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں۔ آج سولر میں سرمایہ کرنے سے اچھا ریٹرن مل رہا ہے۔ نجی سولر سسٹم سے 1500میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ مزید پڑھیں :اقرار الحسن پر حملہ، ساتھیوں سمیت زخمی ہو گئے نیٹ میٹرنگ کی بندش سے […]

پی ٹی آئی کے راہنما رؤف حسن پر حملہ، زخمی ہو گئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر نجی چینل کے دفتر کے باہر نا معلوم افرادنےحملہ کر دیا ۔ حملے کے دوران وہ زخمی ہو گئے۔ ادھر سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے سینیٹ میں نکتہ اعتراض اٹھاتے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین الیکشن رؤف […]

چار دن اہم،بڑا بریک تھرو،حکومت مخالف تحریک کیلئے بڑا سیاسی گٹھ جوڑ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )حکومت مخالف تحریک کیلئے پی ٹی آئی اور جےیوآئی کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ۔ سابق سپیکر اسد قیصر کی گزشتہ ماہ مولانا فضل الرحمان سے دو سے تین خفیہ ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں میں اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنے کی دعوت دی۔ بانی پی ٹی […]

جرمنی اور پاکستان کا مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جرمنی کے ساتھ ایک عرصے سے اچھے تعلقات ہیں۔ جرمنی اور پاکستان کا مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دیرنہ تعلقات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان جرمنی کو یورپ میں اپناایک اہم شراکت دار تصور […]

اقرار الحسن پر حملہ، ساتھیوں سمیت زخمی ہو گئے

گوجرانوالہ ( اے بی این نیوز       )گوجرانوالہ کے قریب حملہ، اقرار الحسن ز خمی ہو گئے۔ اینکر پرسن اقرار الحسن اور ان کی ٹیم کے ارکان گوجرانوالہ میں لوگوں کے ایک گروپ کے حملے میں زخمی ہو گئے۔ اقرار ایک پرائیویٹ یونیورسٹی میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے کہ حملہ آوروں نے ان کی […]