اہم خبریں

سندھ حکومت بھی کراچی میں بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہو گئی

کراچی(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق سندھ حکومت بھی کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے 2 اہم وزراء کا کراچی میں کل بلدیاتی انتخابات ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔دوسری جانب […]

لاہور کے ٹریفک وارڈن نے ’مسٹر لاہور 2023‘ کا ٹائٹل جیت لیا

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور کے ٹریفک وارڈن کو انتھک محنت مشقت کا صِلہ’مسٹر لاہور 2023‘ کی صورت میں مل گیا۔ٹریفک وارڈن وسیم ارشد نے گزشتہ برس ’’مسٹر لاہور 2022 ‘‘ کے مقابلے میں رنر اپ رہے تاہم ان کا حوصلہ کم نہ ہوا، انہوں نے محنت جاری رکھی اور مسٹر لاہور 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کر […]

50 ہزار برس میں پہلی مرتبہ سبز دم دار تارہ زمین کے مدار میں داخل

نیویارک(نیوزڈیسک)50 ہزار سال میں پہلی مرتبہ سبز دم دار تارہ ایک بار پھر زمین کے گرد موجود مدار میں داخل ہو چکا ہے جو آج رات زمین سے قریب ترین ہوگا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دم دار تارہ جیسے جیسے سورج کے قریب جاتا جائے گا، خلا میں جلتا جائے گا اور اپنے […]

سرفراز احمد کی کرکٹ میں شاندار واپسی پر فنکاروں کا جشن،تحائف پیش کئے

کراچی(نیوزڈیسک)عالمی شہرت یافتہ کرکٹر سرفراز احمد کی کرکٹ کی دنیا میں 4 سال بعد شاندار واپسی پر فنکاروں نے جشن منایا۔جشن کا اہتمام نامور ثقافتی و سماجی شخصیت بابر عباسی نے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے مقامی ہوٹل میں کیا جس میں اسٹار کرکٹرز سمیت شہرت یافتہ فنکاروں نے شرکت کی۔ٹیلی وژن اور فلم کے […]

تحریک انصاف کا وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کیلئے لابنگ تیز کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کیلئے لابنگ تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایم کیوایم کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی شروع کرانے کیلئے لابنگ تیز کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو جلد […]

رونالڈو، میسی کے درمیان نمائشی میچ، ٹکٹ کی قیمت 1 کروڑ ریال تک پہنچ گئی

ریاض(نیوزڈیسک) کرسیٹیانو رونالڈو کے النصر کلب اور پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے لیونل میسی درمیان دوستانہ میچ کے خصوصی ٹکٹ کی قیمت ایک کروڑ ریال تک پہنچ گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ کر النصر کلب میں شامل ہونے والے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور […]

وزیراعظم کی گورنر سے ملاقات، پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف کی ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی، گورنر پنجاب کی وزیراعظم سے 15 منٹ ون آن […]

امریکی گلوکارہ لیزا میری پریسلےکا 54 سال کی عمر میں انتقال

کیلیفورنیا(نیوزڈیسک) ہالی ووڈ کی معروف گلوکار اور روک اینڈ رول میوزک کے بانی ایلوس پریسلے کی بیٹی لیزا میری پریسلے 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لیزا میری پریسلے امریکی گلوکار کی اکلوتی بیٹی تھیں، گلوکارہ کی والدہ پریسیلا پریسلے نے بتایا کہ انکی اکلوتی بیٹی لیزا میری لاس اینجلس […]

عمران پر قاتلانہ حملہ، ن لیگی عہدیدار سمیت مزید 3 افراد مقدمے میں ملزم نامزد

گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)وزیر آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملےکی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے مزید 3 افراد کو مقدمے میں باضابطہ ملزم نامزد کر دیا۔جے آئی ٹی کی جانب سے مقدمے میں نامزد تینوں افراد پہلے سے جے آئی ٹی کی تحویل میں تھے، ملزمان میں ن لیگ کا ضلعی سیکریٹری […]

سات سال بعد بات چیت بحال،پاکستان، امریکا تجارت وسرمایہ کاری مذاکرات پر متفق

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری مذاکرات پراتفاق ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات 7 سال بعد بحال ہو رہے ہیں، جو 23 فروری کو واشنگٹن میں ہوں […]