اہم خبریں

بھارت کے ساتھ مذاکرات 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کی منسوخی کے بغیر ممکن نہیں، ترجمان وزیر اعظم آفس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے العربیہ ٹی وی چینل کو انٹرویو کے حوالے سے وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم نے تسلسل سے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے دوطرفہ مسائل بالخصوص جموں و کشمیر کا بنیادی مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنا […]

کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد مقبول لیڈروں کا پول کھول دیا ،بلاول بھٹو زرداری

کراچی( نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد مقبول لیڈروں کا پول بھی کھول دیا ،بلدیاتی انتخابات کے بعد ثابت ہوگیا کہ پیپلزپارٹی سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی واحد سب سے بڑی جماعت ہے، […]

ہم نے دنیا کے سامنے پاکستان کا مقدمہ احسن انداز میں پیش کر کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد حاصل کی ، شازیہ مری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک  )وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی بہبود شازیہ مری نے کہا ہے کہ تنقید کرنا سب سے آسان کام ہے مگر ہمیں اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے بارے میں سوچنا چاہیے، ہمیں یہیں مرنا اور یہیں جینا ہے، ہمیں ایک دوسرے کی سپورٹ کرنی چاہیے، ہم بھاگے ہیں نہ بھاگیں گے، ہم […]

امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے سعودی عرب میدان میں آگیا

جدہ(نیوزڈیسک)امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے سعودی عرب میدان میں آگیا۔ سعودی وزیر خارجہ محمد الجدان نے ورلڈ اکنامک فورم کے جاری اجلاس نے کہا کہسعودی عرب بیک وقت امریکہ اور چین کے ساتھ اپنے سٹریٹجک تعلقات کی وجہ سے دونوں بڑی طاقتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔واضح […]

شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی یا کچھ اور؟ ویڈیونے مداحوں کے دل جیت لئے

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی نئی پریکٹس ویڈیو دیکھ کر مداحوں نے ان کی ٹیم میں واپس آنے کی اندازے لگانے شروع کردیئے۔ 🇵🇰🏏 pic.twitter.com/3IgVo7IFLv — Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) January 17, 2023 سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہین آفریدی نے اپنی بولنگ پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی جس پر مداحوں […]

سندھ بلدیاتی الیکشن، تحریک انصاف کا جماعت اسلامی سے رابطہ ، اہم پیشرفت متوقع

کراچی (نیوزڈیسک)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے رابطہ کرلیا۔نتائج کے اعلان کے بعد مخالف سیاسی جماعتوں بالخصوص جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کے نتائج پر اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں اور مبینہ دھاندلی کے الزامات بھی عائد […]

راکھی ساونت کی شادی میں سلیمان خان کا کیا کمال ہے؟ اداکارہ حقائق سامنے لے آئیں

بمبئی(نیوزڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا کہ عادل خان درانی سے شادی میں سلیمان خان کا بڑا ہاتھ ہے ۔ اور میں اپنی نئی زندگی سے بہت خوش ہوں۔ سلیمان خان عادل درانی سے بہت پیار کرتے ہیں ۔ بھائی سلیمان خان نے میرا گھر بسانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارتی اداکارہ فاطمہ […]

صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا،سمری چیلنج

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہری شوکت راشد نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کی سمریاں چیلنج کردیں۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے پہلے کسی قسم کا عوامی ریفرنڈم نہیں کروایا گیا جبکہ اسمبلی کی تحلیل کے لیے بھجوائی گئی سمری میں کوئی وجہ بھی بیان نہیں کی گئی۔درخواست […]

بارشوں ، برفباری کا نیا سلسلہ شروع، محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو بڑی خبرسنادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں 18 جنوری کو داخل ہو رہی ہیں، 19 جنوری کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری متوقع ہے،نے بدھ اور جمعرات کو بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی ۔ کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، چمن، […]

پنجاب نگران سیٹ اپ ،حتمی فیصلے کا اختیار آصف زرداری کودیدیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مشاورت مکمل کرلی، اب حتمی فیصلے کے لیے آصف علی زرداری سے مشاورت کریں گے۔وزیراعظم نے لیگی رہنما ملک احمد خان سے ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناموں پرمشاورت کی۔ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے مقرر کردہ نمائندے ملک احمد خان کا کہنا […]