اہم خبریں

ہیلری کلنٹن کیخلاف غیرسنجیدہ مقدمہ کرنے پر ٹرمپ کو جرمانہ

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی وکیل پر سابق امریکی وزیر خارجہ و خاتون اول ہیلری کلنٹن کے خلاف غیر سنجیدہ مقدمہ کرنے پر 10 لاکھ ڈالرکا جرمانہ کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کی ایک عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی وکیل پر مشترکا طور پر 10 لاکھ ڈالر […]

کراچی، گرفتار 4 ملزمان کا 100 سے زائد وارداتیں کرنے کا اعتراف

کراچی(نیوزڈیسک) سرسید ٹاون پولیس کے ہاتھوں گرفتار 4 ملزمان نے دوران تفتیش 100 سے زائد وارداتیں کرنے کا اعتراف کرلیا۔ملزمان کی نشاندہی پر چھینے ہوئے 100 موبائل فونز ، 100 پرس ، ڈرائیونگ لائسنس ، پاسپورٹ ، شناختی کارڈز اور دیگر سامان برآمد کرلیے گئے۔گرفتار ملزمان میں عبدالرحمان عرف سونو، اسامہ، ندیم عرف ڈان، ولید […]

لکی مروت میں نمازِ جنازہ پر فائرنگ ،3 افراد جاں بحق

پشاور(نیوزڈیسک) لکی مروت میں نمازہ جنازہ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔جنازے پر فائرنگ کا یہ واقعہ ٹپ تختی خیل میں پیش آیا جس میں یہ ہلاکتیں ہوئیں، ملزمان فائرنگ کے فوری بعد فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج […]

کراچی جیسے الیکشن کرانے سے بہتر ہے نہ ہی کرائے جائیں،عمران خان

لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان نے کہاہے کہ کراچی میں الیکشن تو ہوا ہی نہیں، کراچی کے لوگ سب سے زیادہ شعور والے ہیں، یہ لوگ کیسے پیپلز پارٹی کو منتخب کر سکتے ہیں؟نجی ٹی وی سے بات چیت مین سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ […]

قرآن کریم کی بے حرمتی ، پاکستان سویڈن پر سخت برہم ، سویڈن حکومت سے اسلاموفوبیا فوری روکنے کا مطالبہ

سسٹاک ہوم (نیوزڈیسک)پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ بے ہودہ اور اشتعال انگیز اسلامو فوبیا پر مبنی فعل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا گھناؤنا فعل قابل مذمت ہے، یہ […]

عدالت نےسلیمان شہباز کو بےگناہ قرار دینےکی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا

لاہور (نیوزڈیسک)لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دینے کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ کیس کے تفتیشی افسر ندیم اختر کی رپورٹ بھی حکم نامے کا حصہ بنائی گئی ہے۔تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا کہ سلیمان شہباز کے کسی پبلک سرونٹ کے […]

بلوچستان میں خانہ جنگی کا ماحول پیدا کیا گیا، اسلم رئیسانی

کوئٹہ(نیوزڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 9,000 بچے، پولیٹکل ایکٹیویسٹ غائب ہیں، ہم خوف سے بچوں کو یونیورسٹیاں نہیں بھیجتے کہ کوئی اٹھا کر نہ لے جائے۔ کوئٹہ میں قومی ڈائیلاگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلم رئیسانی نے کہا کہ 1948 کے بعد شروع ہونے والی شورش […]

پی ٹی آئی حکومت گرانے کی انکوائری ، اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے عمران خان کی حکومت کو عالمی سازش کے ذریعے ہٹانے کی انکوائری کے لیے دائر چیمبر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں کردیں۔چیمبر اپیلوں کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود 24 جنوری کو کریں گے۔ درخواستوں گزاروں نے اپنی درخواستوں میں سپریم کورٹ سے بین الاقوامی سازش کے ذریعے عمران خان […]

رازداری سے غرباء کی دوائیوں کا بل ادا کرنے والے امریکی شہری کاانتقال

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی ریاست الاباما میں فرشتہ صفت انسان ہوڈی چلڈریس انتقال کرگئے، وہ نہایت رازداری کے ساتھ 10 سال تک غریب مریضوں کی ادویات کے بل ادا کرتے رہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چلڈریس دولت مند نہیں تھے، وہ ایک ریٹائرڈ کسان تھے اور اپنی جمع پونجی پر گزارا کرتے تھے۔شہر جیرالڈین میں انہوں نے […]

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے منصب سنبھال لیا

پشاور(نیوزڈیسک)محمد اعظم خان نے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا منصب سنبھال لیا، انہیں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں صاف اور شفاف انتخابات ترجیح ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرے گی۔اعظم خان […]