اہم خبریں

سیف سٹی منصوبہ،لاہور اور دیگر شہروں میں نصب آدھے کیمرے خراب

لاہور ( اے بی این نیوز   )سیف سٹی منصوبہ میں لاہور اور دیگر شہروں میں نصب آدھے کیمرے خرابلاہور اور دیگر بڑے شہروں کو محفوظ بنانے کے لیے لگائے گئے سیف سٹی اتھارٹی کے آدھے کیمرے خراب ہو گئے۔ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ متعلقہ کمپنی کی مشینیں اور انجینئر لاہور پہنچ چکے ہیں۔لاہور […]

اسٹرابیری کھائیں دل کے دورہ اور فالج سے محفوظ رہیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ماہرین نے حال ہی میں دریافت کیا ہے کہ اسٹرابیری جسم میں چکنائی کے ذخائر کو جمع ہونے سے روکتی ہے جو دل کے دورے اور فالج کا سبب بن سکتا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وٹامن سی سے بھرپور اسٹرابیری شریانوں میں ہائی کولیسٹرول کی وجہ سے پیدا ہونے […]

قیدیوں کے ورثا کیلئے اچھی خبر۔۔۔۔۔۔۔

لاہور ( اے بی این نیوز   )نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے پنجاب بار کونسل کی جیل ریفارمز کمیٹی نے ملاقات کی، جس میں جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی سہولتیں دینے کیلئے تجاویز پر بات چیت ہوئی۔چیئرمین کمیٹی پیرعمران اکرم بودلہ نے وز یراعلیٰ کو جیل اصلاحات سے متعلق سفارشات پیش کیں، جب کہ پنجاب بار کونسل کے […]

خیبر پختونخوا میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی شرح میں اضافہ

پشاور (  اے بی این نیوز  )خیبر پختون خوا میں خاندان کی آپس میں شادیوں سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق صوبے میں اس وقت 25000 سے زیادہ تھیلیسیمیا کے مریض ہیں۔تھیلیسیمیا کے مرض کی روک تھام کے لیے خیبر پختون خوا میں 2009ء میں قانون سازی کے تحت […]

سندھ سرکار کے مہنگائی کیخلاف کریک ڈاؤن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

کراچی ( اے بی این نیوز  )سندھ سرکار نے مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن کے لاکھ دعوے کیے ہوں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ شہر قائد میں آٹا مہنگا، چینی مہنگی اور لال ٹماٹر تو 2 دن میں اپنی قیمت 100 روپے بڑھا گیا۔سندھ حکومت کی گندم کی سپورٹ پرائس رواں سیزن 4 ہزار روپے من یعنی […]

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر […]

ہمارے پڑوسی ہماری ترجیح میں نمبر ایک ہیں: ایرانی صدر ابرھیم رئیسی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ایرانی صدر ابراھیم رئیسی کی پاکستانی سپہ سالار جنرل عاصم منیر سےملاقات ہو ئی جس میں ایرانی صدر ابرھیم رئیسی نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ہماری ترجیح میں نمبر ایک ہیں، سرحدوں کو دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا،ہر طرح کے تعاون کو فروغ […]

چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں بحیرہ جاپان میں ہونگی، چینی وزارت دفاع

بیجنگ (اے بی این نیوز    )چین اور روس کی مشترکا فوجی مشقیں بحیرہ جاپان میں ہوں گی۔اس حوالے سے بیجنگ سے چینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ چین اور روس کی مشترکہ بحری و فضائی مشقیں بحیرہ جاپان میں کی جائیں گی۔چینی وزارت دفاع کے مطابق گائیڈڈ میزائل اور ڈسٹرائر سمیت چین کے 5 لڑاکا […]

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، ذبیح اللہ مجاہد

کابل (  اے بی این نیوز  )وزیر دفاع خواجہ آصف کے دہشتگردوں کی جانب سے سرحد پار انتہاپسندی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان عبوری حکومت نے دوحہ معاہدے پر پاکستان سے نہیں بلکہ امریکا کے ساتھ […]

جے یو آئی عام انتخابات مین بھر پور حصہ لے گی

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )جے یو آئی عام انتخابات مین بھر پور حصہ لے گی اس کا فیصلہ مرکزی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس میں کیا گیا،انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے جے یو آئی کا اجلاس کل پیر کو بھی جاری رہے گا،ترجمان کے مطابقعام انتخابات کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر بحث […]