اہم خبریں

پاکستانی کوہ پیما اسد میمن نے دنیا کی بلندترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ سر کرلی

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستانی کوہ پیما اسد میمن نے بھی دنیا کی بلندترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ خراب موسم کے باوجود اسد میمن نے 8 ہزار8سو 49 میٹر بلند چوٹی کو سرکرنے کیلئے جانیوالی 15 رکنی ٹیم میں شامل واحد پاکستانی کوہ پیما نے کامیابی اپنے نام کرلی۔اسد میمن نے چوٹی پر پہنچ […]

چھوٹے بچوں سے باتیں کرنا ، ان کی دماغی نشونما میں مدد کرتا ہے، تحقیق سامنے آگئی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ابتدائی عمر میں بچوں سے باتیں کرنا دماغ کی نشونما میں مدد کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا کے ماہرین نے تحقیق سے ثابت کیا کہ اس عمل سے بچے کوئی بھی کام تیزی سے سمجھتے ہیں،زبان جلد بولنا سیکھ جاتے ہیں اور ایسے بچے دسروں کے مقابلے میں زیادہ ذہین […]

ظلِ شاہ قتل کیس؛ یاسمین راشد سمیت متعدد رہنماؤں کی ضمانتیں خارج

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ایڈیشنل سیشن جج بلال بیگ کی عدالت میں ظل شاہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ظل شاہ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کردیں۔۔ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور […]

ٹی ایل پی کا پاکستان بچاؤ مارچ، حافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں دوسرے روز بھی جاری

کراچی(نیوز ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان بچاؤ مارچ ، دوسرے روز عائشہ منزل کراچی سے روانہ ہوگیا اس مارچ کی قیادت حافظ سعد حسین رضوی کررہے ہیں۔ پاکستان بچاؤ مارچ میں تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی قیادت اور کارکنان کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت،پاکستان بچاؤ مارچ کے قائدین اور […]

گرمی کی شدت میں اضافہ سے دریائے سوات میں سیلابی صورتحال ،پانی بحرین بازار میں داخل

سوات(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں گرمی کی شدت میں اضافہ ، دریاۓ سوات میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ، حکومت کی طرف سے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پانی بحرین بازار میں داخل، لوگوں کا لاکھوں روپے کا سامان ضائع ہو گیا۔ دریائے سوات کا پانی دکانوں اور ہوٹلوں میں […]

روپے کی قدر میں مزید کمی کا سامنا ، ڈالر 306 روپے تک پہنچ گیا

کراچی(نیوزڈیسک) انٹربینک میںپاکستانی کرنسی کی بے قدری جاری، ڈالر کی اونچی اڑان جاری۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 44 پیسے اضافہ کے بعد امریکی کرنسی 287 روپے کا ہو گیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کے اضافہ کیساتھ 302 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر […]

گرمی کی شدت میں اضافہ، شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

شارٹ فال

لاہور(نیوز ڈیسک) ملک میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ دورانیے میں اضافہ، بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں 4 سے 6 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جانے لگی جبکہ شہری علاقوں میں 3 سے 4 ،،دیہی علاقوں میں4 سے 6 گھنٹے تک بجلی […]

وسیم اکرم کوشنیرا کا دلچسپ انداز میں شادی کی سالگرہ کی یاددھانی

کراچی (نیوزڈیسک) سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے دلچسپ انداز میں شادی کی سالگرہ کی یاد دہانی کروا ئی۔ شنیرااکرم نے انسٹاگرام پر شوہر وسیم اکرم کیساتھ اپنی اایک یادگارخوبصورت تصویر شیئر کردی۔تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 2 ماہ تک ہم اپنی شادی کے 10 سال مکمل ہونے پر خوشی منائیں […]

کندھ کوٹ : ڈاکووں کی پولیس وین پر فائرنگ ، 2 اہلکار شہید، 2 زخمی

کندھ کوٹ (نیوزڈیسک) کندھ کوٹ میں ڈاکوووں کے پولیس موبائل پر حملے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کے مطابق اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران ڈاکوووں نے فائرنگ کردی ، شہید اہلکاروں میں مقصود احمد اور آفتاب جکھرانی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے […]

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، عثمان بزدار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

لاہور(نیوزڈیسک) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ۔احتساب عدالت میں عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، عثمان بزدار کے وکیل نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس پر فاضل جج […]