دنیا کا مہنگا ترین اور نایاب کتا، قیمت 20 کروڑ

بنگلور (نیوز ڈیسک)کاکیشین شیفرڈ کی قیمت بیس کروڑ لگ گئی لیکن مالک نے فروخت کرنے سے انکار کر دیا، بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جو بہترین نسل کے کت رکھتا ہے یہ کتا اس کے پاس ہے اور اس کے ریوڑ کی دیکھ بھال کر تا ہے، حیدرآباد کے ایک بلڈر کی جانب سے اس کے کاکیشین شیفرڈ کتے کے لیے 20 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔اس نے پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔اس کتے کی عمر ڈیڑھ سال ہے اور اس کا وزن 100 کلو گرام سے زیادہ ہے۔