مہنگائی سے تنگ مصور کاکرنسی نوٹوں پر احتجاج درج

ارجنٹینا (نیوزڈیسک)ملک میں مہنگائی سے تنگ مشہورارجنٹینائی مصور نے بطوراحتجاج اصل نوٹوں پر اپنی تخلیقات جاری کردیں،سرگیو گیولیرموڈیاز نے اس کام کے لیے قیمتی ترین نوٹ بھی استعمال کئے ،حالانکہ اب ایک ڈالر 178 ارجنٹینا روپے (پیسو) کے برابر ہوگیامقامی کرنسی کی قدر میں تیزی سے کمی دیکھ کر سرگیوگیولیرموڈیاز غصے میں آگئے ان کا غصہ اپنے ملک کی کرنسی پر بھی دکھائی دے رہا ہے ۔
ملکی کرنسی کی گرتی ہوئی قدر کے باعث ارجنٹائن کی 40 فیصد آبادی غربت میں گھرچکی ۔ہر نوٹ پر تصویر بنانے میں انہیں بہت وقتل لگا لیکن جب نوٹ کی بدلی شکل سامنے آئی تو وہ ایک خاموش احتجاج کی صورت اختیار کرگئی۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یورو اور ڈالر پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے فٹبالر لائنل میسی کی تصویر بھی نوٹوں پر بنائی ہے۔