پنڈ دادن خان کے باسیوں پر سینڈ فلائز کا حملہ

جہلم(نیوز ڈیسک) پنڈ دادن خان کے باسیوں پر سینڈ فلائز کا حملہ ، لیشمینیاسس کے 46مشتبہ کیسز سامنے آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان میں سینڈ فلائز نے حملہ کردیا، خطرناک مکھی کے کاٹنے سے لیشمینیاسس کے 46بہ کیسز سامنے آئے ہیں ۔ ریت کی مکھی کے نام سے مشہوراس مکھی کے کاٹنے سے مریضوں کے جسم پر بڑے نشانات پڑگئے،46مشتبہ مریضوں میں سے دو کنفرم ہو گئے۔محکمہ صحت پنجاب کے پاس کالا آزار کی ادویات نہیں ہیں ،خیبرپختونخوا سے 60 انجیکشن منگوا لیے گئے۔ محکمہ صحت پنجاب کےمطابق کالا آزارکے ایک مریض کو 15 سے 25 انجیکشن لگیں گے ۔