Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کورونا وباء کیوجہ سے کمپنی کا 3سال بعد سالانہ ڈنر،قرعہ اندازی میں ملازم نے 1 سال کی چھٹیاں بمعہ تنخواہ جیت لیں

بیچنگ (نیوز ڈیسک) کورونا وباء ،کمپنی کا 3سال کے بعد سالانہ ڈنر،قرعہ اندازی میں ملازم نے 1 سال کی چھٹیاں بمعہ تنخواہ جیت لیں۔ تفصیلات کے مطابق چینی صوبےگونگ ڈانگ کی ایک کمپنی میں کورونا وبا کے باعث تین سال کے وقفےکے بعد سالانہ ڈنر کا انعقاد کیا گیا تھا۔سالانہ ڈنرکے موقع پر کمپنی کی جانب سے قرعہ اندازی کا انعقادبھی کیا گیا جس میں نکلنے والے ایک انعام نے سب کو حیران کردیا۔ انعام جیتنے والے خوش قسمت ملازم لُو کو پورے ایک سال کی چھٹیاں بمعہ تنخواہ دی گئی ہیں جس سے لوکو کافی خوش ہیں،انہوں نے تجویز دی ہے کہ میں چھٹیوں کی جگہ کام کرسکتا ہوں لیکن مجھے اس کی اضافی تنخواہ دی جائے۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اب تک اس کو کروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے ۔