اہم خبریں

بھارتی عدالت میں چیتے کا حملہ، 5 افراد زخمی

غازی آباد(نیوزدیسک) ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق چیتا عدالت کے احاطے میں داخل ہونے کے چار گھنٹے بعد پکڑا گیا۔عینی شاہین کے مطابق چیتا شام 4 بجے کے قریب غازی آباد کورٹ کی پہلی منزل میں گھسا، عدالت کے احاطے میں چیتے کو دیکھتے ہی افراتفری اور دھکم پیل شروع ہوگئی اور خوفزدہ لوگوں نے محفوظ مقامات کی طرف بھاگنا شروع کردیا جب کہ اس دوران عدالت میں وکلا نے خود کو کورٹ رومز میں بند کر لیا۔بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد کی ایک عدالت میں ایک چیتے نے کم از کم 5 افراد کو زخمی کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کے روز اس وقت پیش آیا جب ایک چیتا بھٹک کر بھارت کے دارالحکومت کے مضافات میں واقع ایک کورٹ ہاؤس میں گھس گیا۔سوشل میڈیا پر واقعے کی زیر گردش فوٹیج میں کئی افراد کو چیتے کے حملے میں زخمی ہوئے دکھایا گیا۔ویڈیو فوٹیج میں ایک زخمی شخص کو عدالت سے باہر لے جاتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔حفاظتی آہنی لباس پہنے پولیس اہلکار چیتے کو پکڑنے کے لیے جلتی لاٹھیاں لہرا رہے تھے اور عدالت کے اندر جال بچھا رہے تھے کہ چیتے نے گھبرا کر کورٹ کمپلیکس کے ارد گرد چھلانگ لگا دی اور 5 سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں