اہم خبریں

دلہا دلہن اپنی ہی شادی پر لڑ پڑے، ایک دوسرے پر تھپڑوںکی بارش

کراچی(نیوزڈیسک)دیسی شادی میں اگر کوئی غیر متوقع سرگرمی نہ ہو تو شادی مکمل نہیں ہوتی، کبھی شادی کے دوران رشتے دار آپس میں لڑجاتے یا پھر تقریب میں خاص اہتمام نہ ہونے کی وجہ سے لڑائی ہوجاتی۔لیکن کیا آپ نے کھبی عین شادی کے دن اسٹیج پر دلہا دلہن کی لڑائی دیکھی ہے؟ ایسی ہی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا ہوا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا اسٹیج پر ایک رسم کرتے ہوئے دلہن کو میٹھائی کھیلا رہا ہوتا ہے، دلہا جب زبردستی دلہن کو میٹھائی کھلانے کی کوشش کرتا ہے تو وہ پیچھے ہٹ جاتی ہے جس کے بعد دلہا طیش میں آکر تھپڑ جڑ دیتا ہے۔اسی لمحے میں دلہن نے بھی بنا کچھ سوچے سمجھے دلہے کو ایک تھپڑ رسید کرتی ہے جس کے بعد دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر تھپڑ برسانے کا سلسلہ جاری ہوجاتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قریب موجود رشتےدار دونوں کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن پھر بھی ان کے معاملات ٹھنڈے نہیں ہوتے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے جب یہ ویڈیو دیکھی تو اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شادی ہورہی ہے یا طلاق۔

متعلقہ خبریں