اہم خبریں

ہمیں کوئی توڑ نہیں سکتا ۔۔ خون آلود حالت میں سیلفی لینے والا یہ پائلٹ دنیاکا ہیرو کیسے بن گیا؟

ہم پوری دنیا کا دفاع کر رہے ہیں۔ یہ الفاظ ہیں یوکرین کے پائلٹ کے جو اب دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے جبکہ یہ یوکرین کا قومی ہیرو بن چکا ہے۔ کچھ وقت سے یوکرین اور روس کے درمیان جنگ چل رہی ہے۔ ایسے میں ملک کے دفاع میں یوکرین کے لوگ دلیریسے لڑ رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اب ایک پائلٹ جس کا نام ویڈائم وور شائلوف کا فائٹر طیارہ تباہ ہونے سے چند منٹ پہلے انہوں نے ایک تصویر لی جس نے دنیا کے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس تصویر میں ان کا چہرہ خون آلود ہے۔اس پائلٹ نے یوکرینی شہر ونیتسیا کے اوپر ڈرون کو نشانہ بنایا تھا اور ڈرون کا ملبہ ان کے جہاز پر آ گر جس سے جہاز اپنا توازن کھو بیٹھا تاہم وہ اسی وقت جہاز سے نکل گئے۔ڈرون کا کچھ حصہ ان کی گردن اور چہرے سے بھی ٹکرایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ اس موقعے پر انہوں نے اپنی یہ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ “ہمیں کوئی تور نہیں سکتا”۔یہی نہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوکرینی فوج اپنے ملک کا ہی نہیں پوری مہذب دنیا کا دفاع کر رہی ہے، یہی وہ ڈھال ہے جو مضربی دنیا کو محفوظ رکھ رہی ہے۔ مگر یہ دفاع یوکرین کے بیٹوں کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے۔ اسی لیے آپکو یہ سمجھنے اور یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں