مسافر کی ائیرہوسٹس سے نرالی فرمائش

اسلام آباد (نیوز ڈیسک  )بھارتی ائیرلائن کے ایک مسافر نے فضائی میزبان سے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے گٹکا تھوکنے کیلئے کھڑکی کھولنے کی فرمائش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انڈیگو ائیرلائنز کے ایک مسافر نے دوران پرواز خاتون فضائی میزبان کو مخاطب کیا اور جہاز کی کھڑکی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے کھولنے کی درخواست کی ۔مسافر کی فرمائش پر خاتون نے پہلے مسافر کو دیکھا پھر ہنستے ہوئے نظر انداز کردیا جس کے بعد فرمائش کرنے والا مسافر بھی ہنس پڑا۔