آن لائن محبت، پاکستانی لڑکی بھارتی شہر بنگلور پہنچ گئی

بنگلور(نیوزڈیسک) آن لائن محبت کےنتیجےمیں بھارتی پولیس نے بھارت جانے والی 19 سالہ پاکستانی لڑکی اور بھارت بلوانے والے لڑکے کوگرفتار کرلیا۔

ملائم سنگھ یادواترپردیش کا رہائشی ہے جبکہ اقراء جیوانی نامی لڑکی کا تعلق پاکستان کے شہرحیدرآباد سے ہے، ملائم سنگھ بنگلورمیں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازمت کرتا تھا اور لڑکی سے اس کا رابطہ گیمنگ ایپ پرہوا۔ دونوں آن لائن گیم لڈو کھیلا کرتے تھے۔پاکستان میں باربارکی جانے والی واٹس ایپ کالز نےبنگلور پولیس کو اقراء کا سراغ لگانے میں مدد کی ۔ بنگلورو پولیس کے مطابق لڑکی بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے غیر قانونی طور پر بھارت میں میں داخل ہوئی تھی اور شہر میں رہنے کے لیے جعلی شناخت اختیارکی۔ملزم کے مطابق اقراء سے 2022 میں رابطہ ہوا اور پھرمحبت ہوگئی، نومبر میں اسے نیپال بلایا ج…