دنیا کی طویل العمر خاتون جوبھرپور زندگی گزار رہی ہیں،گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈمیں نام شامل

اسپین(نیوزڈیسک) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے حال ہی میں دنیا کی بزرگ ترین خاتون کی تصدیق کر دی جن کی عمر 115 سال ہے اور وہ اب تک تندرست اور بھرپور زندگی گزار رہی ہیں۔اسپین کے شہر کیٹالونیا کی رہائشی خاتون ماریہ برانیاس موریرا کی عمر اس وقت 115 برس اور 321 دن ہے۔ اس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سند کے تحت کی۔
ماریہ نے بتایا کہ وہ چار مارچ 1907 کوامریکی شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہوئی تھیں اور 8 برس کی عمر میں اسپین آگئی تھیں۔ اب پیرانہ سالی کی وجہ وہ گزشتہ 22 برس سے ایک نرسنگ ہوم میں رہ رہی ہیں۔ تاہم ڈاکٹروں اور خود گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ان کی صحت بہت اچھی ہیں اور وہ چل پھر بھی سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ ماریہ کو یہ اعزاز سسٹر آندرے کی وفات کے بعد ملا ہے جو گزشتہ منگل کو 118 سال کی عمر میں فوت ہوئی ہیں اور وہ ایک چرچ سے وابستہ راہبہ تھیں۔ماریہ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی ہے جو ان کی بیٹی دیکھتی ہیں۔ اپنی ٹویٹر بایوگرافی میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ ’بوڑھی ہیں، بہت بوڑھی لیکن احمق ہرگز نہیں ۔‘ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتی ہیں اور فطرت سے بھی اپنا تعلق استوار رکھتی ہیں۔ ماریہ کے مطابق انہیں کوئی غم یا فکر لاحق نہیں اور وہ بہت مسرور ہیں۔