کراچی کے 14 سالہ گالفر نے ’’ہول ان ون‘‘ کرکے کار جیت لی

کراچی(نیوزڈیسک) کراچی کے 14 سالہ گالفر اشعث امجد نے ’’ہول ان ون‘‘ کا کارنامہ انجام دے کر بیش قیمت کار جیت لی۔بڑی بہن سے متاثر ہوکرگالف کھیلنا شروع کرنے والے 14 سالہ طالب عم نے ہول ان ون کا کارنامہ انجام دے کر مہنگی کار اپنے نام کرلی۔کراچی گالف کلب میں منعقدہ رشید ڈی حبیب میموریل قومی پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی کے بعد اشعث امجد کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی بڑی بہن قومی ویمن گالفر حمنا امجد کو دیکھ کر گالف کا آغاز کیا۔