اہم خبریں

اتنی زور دار کھانس آئی کہ خاتون کی پسلیاں ہی ٹوٹ گئیں،تفصیل اس خبر میں

شنگھائی(نیوزڈیسک)اکثر لوگوں کو مرچ مصالحے والے چٹپٹے کھانے کھانے کا بہت شوق ہوتا ہے یہ جاننے کے باوجود کہ اس عادت سے صحت کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے لوگ زیادہ پرواہ نہیں کرتے۔ البتہ حال ہی میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے جو لوگوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہوگا۔چین کے شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جو چٹپٹے کھانوں کی کافی شوقین ہیں، حال ہی میں چٹپٹے کھانوں کی بدولت اپنی پسلیاں تڑوا چکی ہیں۔ آپ سوچ رہے ہوں گے بھلا یہ کیسے ممکن ہے تو ہم بتا دیں کہ ان خاتون کے مطابق جس وقت وہ کھانا کھا رہی تھیں اچانک انھیں کھانسی کا اٹیک ہوا اور سینے میں کھنچاؤ اور درد ہونے لگے ۔چینی خاتون کا خیال تھا کہ شاید انھیں فالج کا اٹیک ہوا ہے لیکن جب اسپتال میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا تو پتا چلا کہ ان کی ایک نہیں دو نہیں بلکہ 4 پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خاتون کا وزن 57 کلو ہے اس وجہ سے ان کی پسلیاں کافی کمزور ہیں جو کھانسی برداشت نہ کرسکیں اور ٹوٹ گئیں۔ اگر خاتون صحت مند زندگی گزارنا چاہتی ہیں تو انھیں چٹپٹے کھانوں سے پرہیز کے علاوہ اپنا وزن بھی بڑھانا ہوگا۔

متعلقہ خبریں