بنگلور،دو بہنوں کا کڑھائی کیساتھ قرآن مجید کا نسخہ تیار، ویڈیو وائرل

بنگلور(نیوزڈیسک) دو بہنوں نےاسلام اور قرآن مجیدکیساتھ سے محبت کی انمول داستان رقم کردی۔ اپنی محنت اور لگن سے حیرت انگیز کارنامہ انجام دیتے ہوئے کپڑے کی جلدوں پر پورے قرآن مجید کا نسخہ کڑھائی کے ذریعے تیار کرلیا۔بھارتی شہر بنگلورو سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں نے اپنے شوق اور مہارت کے ذریعے ساڑھے چار سال کی محنت کے بعد قرآن مجید کے مکمل نسخہ کو خوبصورتی کیساتھ کپڑے کی پانچ جلدوں پر منتقل کردیا۔بی بی تبسم اور سریا قریشی نے قرآن پاک کے ہر حرف کی کڑھائی کی، سوئی دھاگے سے قرآن مجید کی تمام آیات کو کپڑے پر رقم کیا، 5 جلدوں میں قرآن شریف کے30 پارے یعنی ہر جلد میں6 پارے محفوظ کرلئے۔ابتدا میں دونوں بہنیں قرآن مجید کی چھوٹی چھوٹی آیتوں کی ایمبرائڈری کیا کرتی تھیں۔ چار سال قبل بی بی تبسم نے اپنی بڑی بہن سریا قریشی کیساتھ مل کر قرآن مجید کی پہلی سورۃ فاتحہ سے آغاز کیا سورۃ الناس تک اسے کامیابی سے مکمل کیا۔یہ نادر نسخہ کل 604 صفحات پر مشتمل ہے۔ کاٹن کے کپڑے اور دھاگے کا استعمال کرتے ہوئے اس شاندار کام کو انجام دیا۔دونوں نے مخمل کے کپڑے میں5 جلدوں میں تمام کپڑے کے صفحات کی خود بائنڈنگ کی ، بی بی تبسم پہلے پنسل سے قرآن تحریر کرتی پھر قرآن مجید کے نسخہ کی کڑھائی کرتی تھیں۔اہم بات یہ ہے کہ عالم دین کی رہنمائی میں قرآن مجید کا یہ نسخہ تیار کیا ۔ یہ نسخہ آسانی کے ساتھ پڑھا جاسکتا ہے اور جاذب النظر بھی ہے۔دونوں بہنوں کی آرزو ہے کہ وہ اپنی اس بہترین کاوش کو مدینہ کی لائبریری کی زینت بنتا دیکھیں،بی بی تبسمنے کہا کہ قرآن مجید کانسخہ مدینہ منورہ کی لابئریری میں رکھنے کی خواہشمند ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت سے رابطہ بھی کیا گیا ہے۔