اطالوی باشندے کا ایک ساتھ 4 کی بورڈ سے 81 کتابیں الٹی ٹائپ کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ

روم(نیوزڈیسک)اٹلی کے ایک چھوٹے سے شہر کے باشندے نے ایک ساتھ چار کی بورڈ پر 81 کتابیں ٹائپ کی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام کتب (عکسی )مرر رائٹنگ میں ہیں یعنی انہیں آئینے کے سامنے لے جاکر ہی حروف سیدھا کرکے پڑھا جاسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 63 سالہ میکیلے سینٹیلیا پیشے کے لحاظ سے اکاؤنٹنٹ ہیں لیکن رات کو وہ اپنے ایک اور جنونی منصوبے پر کام کرتے ہیں، جو دیکھنے میں بہت آسان نہیں۔ وہ کتابیں الٹی ای عکسی ٹائپ کرتے ہیں اور اس کے لیے کسی بھی حروف سے خالی چار کی بورڈ ایک ساتھ استعمال کرتے ہیں۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق کردی ۔