لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیتنے کی بات نہیں کرتے۔ ایک دوسرے کے خلاف الیکشن میں بیانات دینا کوئی نئی بات نہیں۔ لوگ الیکشن کے بعد یہ بیانات بھول جاتے ہیں، سیاسی حریف بھی تلخ بیانات بھول کر اتحادی بن جاتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہم تو کہہ رہے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی میں واضح اکثریت ضرور لیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں ہیجانی کیفیت ہے، ایسی حکومت بننی چاہیے جس میں قومی اتفاق رائے ہو۔















