اہم خبریں

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل

پشاور(اے بی این نیوز       )پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کیخلاف درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے تحریری مختصر فیصلہ جاری کردیا،تحریری فیصلہ کے مطابق الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلے معطل کیا جاتا ہے، الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جاتی ہےپی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرے،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بیٹ بھی بحال کریں،الیکشن 8 فروری کو ہونے جارہے ہیں اور 13 جنوری کو انتخابی نشان الاٹ ہونگے، ایک پارٹی کو انتخابی نشان سے محروم کیا جارہا ہے،الیکشن کمیشن اور تمام فریقین کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے،9 جنوری 2024 تک یہ حکم برقرار رہے گا ۔

متعلقہ خبریں