سکھر( اے بی این نیوز ) پیپلز پارٹی کے راہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم انتخابات میں عوام کو سرپرائز دیں گے،لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے جو فیلڈ ملی ہے اسی پر کھیلیں گے، ملک میں عدلیہ اور دیگر ادارے موجود ہیں اور 8 فروری کی تاریخ توخود عدلیہ نے دی ہے،پاک فوج کو الیکشن میں ہونا چاہیے ،فوج ہوگی تو امن ہوگا اور دھاندلی نہیں ہوگی،ملک میں ماحول کسی ایک پارٹی کے حق میں نہیں ہے،کسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی ،اب اتحادوں سے ہی حکومت بنے گی،پیپلزپارٹی تو پہلے سے کہتی آرہی ہے کہ ہمیں مل کر پاکستان کو بچانا ہے،دوسرے صوبوں میں انتخابی مہم کیوں نہیں چل رہی ہے مجھے پتہ ہے۔















