اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کو آئندہ انتخابات میں بلا ملے گا یا نہیں الیکشن کمیشن کل فیصلہ سنائے گا،الیکشن کمیشن کل پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز پر 2 مقدمات کے فیصلے سنائے گا،الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر سمیت 14درخواستگزاروں کی پٹشن پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،الیکشن کمیشن کے نوٹس پر سماعت کر کے فیصلہ محفوظ کیا تھا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ کرانے کی استدعا کی تھی،الیکشن کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ پی ٹی آئی کے ا نٹرا پارٹی الیکشنز پر اعتراضات اٹھائے تھے ،پشاور ہائیکورٹ کے سٹے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ نہیں سنایا تھا۔















