اہم خبریں

فوری طور پر اسمبلی توڑ کر ہم الیکشن میں جائیں گے،عمران خان کا بڑا اعلان،آج رات پنجاب اسمبلی تحلیل ہو نے کا امکان

لاہور(نیوز ڈیسک)چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے کل امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیتے ہو ئے ان کو شکست سے دو چار کیا،ہماری ساری ٹیم شاباش کی مستحق ہے،جس طرح ہمارے اراکین اسمبلی نے کروڑوں کی آفرز اور دھمکیوں کو بالائے طاق رکھ کر ووٹ ڈالا وہ قابل تحسین ہے،وہ پنجاب اسمبلی میں کامیابی کے بعد پارٹی رہنماوں سے ملاقات کر رہے تھے ، کل بھی کہا تھا کہ “ریڈ لائن” صرف اللہ تعالی کی ذات اور عوام ہی لگاتی اور ہٹاتی ہے،انہوں نے اراکین اسمبلی کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کی،فوری طور پر اسمبلی توڑ کر ہم الیکشن میں جائیں گے،ملک میں جاری بحرانوں کا حل ایک مضبوط حکومت ہے جو عوامی مینڈیٹ سے آئے۔عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت مکمل کر لی، آج رات ہی پنجاب اسمبلی تحلیل کیے جانے کا امکان ہے، جس پر پی ٹی آئی قیادت بھی متفق ہے۔ اگر ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو قائل کر لیا گیا تو آج ہی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو بھجوائی جا سکتی ہے۔ اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ فروری تک موخر کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے، پنجاب اسمبلی آج رات ہی تحلیل ہونے کا امکان ہے، عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو مشاورت کے لیے بلا لیا۔

متعلقہ خبریں