اہم خبریں

شاہد خاقان عباسی کا نوازشریف سے دیرینہ تعلقات توڑنے کا فیصلہ

لاہور (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کو خیرآباد کہنے کافیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم وسینئر رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی آئندہ چند روز میں پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑنےکا فیصلہ کرلیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ حلقے کے لوگوں سے مشاورت کے بعد شاہد خاقان نے ن لیگ کوچھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ ن لیگ چھوڑنےکا باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس میں ہوگا، شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہتا ہوں، اگر ن لیگ نے کسی ورکرکوٹکٹ دی تو حمایت کروں گالیکن اسکا علاوہ سپورٹ نہیں ہوگی۔ذرائع شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ کسی اورجماعت میں نہیں جاؤں گا، الیکشن کےبعد نئی جماعت بنا سکتا ہوں۔

متعلقہ خبریں