اہم خبریں

آرمی چیف نے بھارتی اقدامات کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دے دیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھارتی اقدامات کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دے دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہیڈ کوارٹر آمد پر آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پاک فوج کے عالمی امن و استحکام میں تعاون کو سراہا ۔ اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے یو این کی تمام سنجیدہ کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کے امن کیلئے مسئلہ کشمیرکا پرامن حل ناگزیر ہےاس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیےآرمی چیف نے بھارتی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی اقدامات کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔

متعلقہ خبریں