اہم خبریں

پاکستان کو دو عالمی مالیاتی اداروں سے 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالر رعایتی قرض ملے گا

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)دو عالمی مالیاتی اداروں سے 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالر رعایتی قرض پاکستان کو ملے گا ،وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی سید ظفر علی شاہ نے جنیوا کانفرنس میں پاکستان کو ملنے والے قرض اور گرانٹس پر تفصیلی بریفننگ دی ،انہوں نے کہا کہ سندھ کو سب سے زیادہ 7 ارب ڈالر سے زائد رقم متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے ضرورت ہے،جس صوبے میں ذیادہ تباہی ہوئی ہے وہاں زیادہ فنڈز خرچ کئے جائیں گے ،پاکستان کو تین سالوں میں 8 اعشاریہ 1 ارب ڈالر حاصل ہونگے،پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے 16 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے،8 ارب ڈالر عالمی مالیاتی ادارے فراہم کریں گے،8ارب ڈالر کا بندوبست حکومت پاکستان کریگی ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر مستحقین ہر خرچ کر چکے ہیں ،رواں مالی سال کے دوران سالانہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص 727 ارب روپے میں کٹوتی نہیں کی جائیگی،سالانہ پی ایس ڈی پی پروگرام کیلئے مختص فنڈز میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے،جنیوا کانفرنس سے ملنے والا رعایتی قرض کی واپسی 40 سال میں کرنا ہوگی ،جنیوا کانفرنس میں پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی ہے،جنیوا کانفرنس کے مثبت آئی ایم ایف پروگرام کے نویں جائزہ میں سامنے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں