اہم خبریں

ڈی آئی خان؛ خودکش دھماکہ، 3 سکیورٹی اہلکار شہید، 12 زخمی

ڈی آئی خان(نیوزڈیسک) دہشتگردوں کادرابن سکول میں رہائش پذیر سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ دہشتگرد نے اپنے آپ کو خودکش دھماکے میں اُڑا لیا،خود کش دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں درابن اسکول میں رہائش پذیر سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور رات 3 بجے خود کش گاڑی اسکول کی عمارت سے ٹکرا دی ، جس کے نتیجے میں عمارت گر گئی۔خود کش حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید اور 12 زخمی ہو گئے۔ پولیس کنٹرول روم کے مطابق درابن اسکول میں فورسز کے جوان رہائش پذیر تھے ۔ دھماکے کے بعد دہشت گرد عمارت میں گھس گئے۔ دریں اثنا دہشتگردوں نے سکول سے متصل تھانہ درابن پر بھی حملہ کیا ، جہاں پولیس اور فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی۔واقعے کے بعد درابن میں آج تمام بازار اور مارکیٹیں بند کردی گئیں جب کہ تحصیل درابن میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز بھی تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

متعلقہ خبریں