کراچی ( اے بی این نیوز )سعید غنی کا خالد مقبول صدیقی کو کرارا جواب، صوبائی الیکشن کمشنر پر اعتراض کو مسترد کر دیا،، انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں ہر ضلع کی سطح پر کمیٹیاں بنائی گئیں،جس میں بعض لوگ ایسے بھی تھے جن کا صوبہ سندھ سے تعلق نہیں تھا، حلقہ بندیوں میں صوبائی الیکشن کمشنر کا کوئی کردار نہیں،حلقہ بندیوں پر سب سے زیادہ اعتراضا ت پیپلز پارٹی نے ہی کیے،ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو یقین ہے کہ انتخابات میں ان کا حشر ہو جائے گا،، اس لیے وہ پروپیگنڈا پر اتر آئے ہیں۔















