اسلام آ باد ( اے بی این نیوز )سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سیاسی کشمکش کے باعث ملک بہت پیچھے چلاگیا،ملک بہت پیچھے چلا گیا ، اللہ اس ملک کی حفاظت فرمائے،پاکستان منفردمقام توحاصل نہ کرسکاالبتہ بہت پیچھے چلاگیا،ایک وقت تھا پاکستان ایشیامیں تیز ی سے ترقی کررہاتھا،ہمارے ائیرپورٹ اورسڑکیں دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت اچھی تھیں،ماضی میں لوگ خوشحال تھے ان میں کام کرنے کاجذبہ بھی بہت تھا،ہم دیکھتے دیکھتے بہت پیچھے رہ گئے اوردوسرے ممالک ہم سے آگے نکل گئے،ہمارے دورمیں پاکستان تیزی سے ترقی کررہاتھانئے منصوبے لگ رہے تھے،ہم نےاٹھارہ، اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہم نے ختم کی،سی پیک پرہم نےبہت تیزی سے کام شروع کیا،مجھے باربارخیال آتاہےکہ پاکستان کیوں پیچھے چلاگیا،یہ ملک ہم نے بہت امیدوں کے ساتھ بنایاتھا،75سالوں میں ہمیں توبہت آگے نکل جاناچاہیے تھا،میرا خیال ہے ہم نے خود اپنے ملک کیساتھ زیادتی کی ہے،ملک سے زیادتی کے ازالے کاوقت قریب آچکا ہے،پارٹی کوشش کرے گی کہ فیصلے میرٹ پرہوں،ہمیں اپنی ذات سے باہرنکل کرازالہ کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں ملک کیلئے نیک نیتی کے جذبے سے آگے بڑھناہوگا،قوم کیلئےاچھاوقت آئےگاتوہم سب خوشحال ہوں گے،اللہ تعالیٰ اگر ہمیں حکومت عطا فرماتا ہے تو ہمیں پہلے سے زیادہ بہتر چلانے کی توفیق عطا فرمائے،پاکستان خوشحال ہوگاتوسب کی قسمت چمکے گی،ہمیں اپنی ذاتی حیثیت سےاوپرہوکرملک وملت کےبارے میں سوچناچاہیے،ہماری خواہش ہونی چاہیے کہ ملک کوکیسے اوپرلے کرجاناہے،ترقی اور عزت اللہ تعالیٰ ساتھ ساتھ عطا فرماتا ہے،پاکستان کے عوام مہنگائی کے باعث مشکلات کاشکار،مہنگائی کے باعث غریب طبقہ مشکلات کاشکارہے،اللہ تعالیٰ ہمیں ملک کاوقاربلندکرنے کی ہمت عطافرمائے۔
