اہم خبریں

پی ٹی آئی نے افغانوں کو بطور ووٹر رجسٹر کرایا، آصف زرداری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ آج ہوں ، کل ہوں، پرسوں ہوں الیکشن ضرور ہونا ہے، 8 سے 18 فروری ہوجائے، لیکن ہونا تو ہے۔پی ٹی آئی نے بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کو ووٹر لسٹوں میں شامل کیا،نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کی تاریخ دینا یا تاریخ کو آگے پیچھے کرنا الیکشن کمیشن کے اختیار ہے، میرے اختیار میں نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کو ووٹر لسٹوں میں شامل کیا، یہ معاملہ اتنا سنگین ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے پاس جاسکتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن خود بھی اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں