اسلام آباد(نیوزڈیسک)رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف بڑھائے جانے کا امکان ہے، 49 ارب روپے کے ٹیکس اضافے کیلئے آرڈیننس لایا جا سکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہناتھا کہ رواں سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف 869 ارب سے بڑھا کر 918 ارب روپے تک بڑھانے کا امکان ہے، لیوی ٹارگٹ میں 49 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔منتخب حکومت سے پہلے لیوی بڑھائی تو آرڈیننس لایا جا سکتا ہے، انٹر نیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل (ایم ای ایف پی) ڈرافٹ میں ہدف بڑھانے پر متفق ہیں۔















