اہم خبریں

پاکستان نےبھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مکمل مسترد کرتا ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر پر بھارتی آئین کی بالادستی تسلیم نہیں کرتا۔بھارتی عدالت کا فیصلہ مقبوضہ کمشیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، خود بھارت کے ماہرین قانون بھی تائید کرتے ہیں کہ اس فیصلے کی قانونی حیثیت نہیں۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، بھارت کا جموں کشمیر پر قبضے کا پلان ناکام ہو گا، کشمیری عوام بھارت کا 5 اگست کا یکطرفہ اقدام مسترد کر چکے ہیں۔پیر کواسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں، مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طور ایک مسلمہ متنازعہ علاقہ ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کے تعین کا کوئی حق نہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس میں بھی غلط فیصلہ دیا تھا، بھارتی عدالت کی ساکھ مجروح ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں